Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپرچترال کیلئے بجلی کی بندش کے خلاف موڑکہو میں‌جلسہ، 14مارچ کو بونی میں‌زبردست احتجاج کا فیصلہ

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) تنظیم تحفظ حقوق موڑکہو کے زیر اہتمام گزشتہ روز ایک جلسہ عام زیر صدارت حاجی حسین وریجون میں منعقد ہوا۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے علاقے میں بجلی کی مسلسل بندش پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا اور اور بجلی کی مسلسل بندش کو اپر چترال کے عوام کے ساتھ ناانصافی قراردیا نیز تمام مقررین نے مورخہ14مارچ کو بونی میں منعقد ہونے والے جلسہ عام میں بھرپور شرکت کے لئے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام جلسہ عام میں کثیر تعداد میں شرکت کریں تاکہ ہم عوامی طاقت کے ذریعے سے اپنے اس بنیادی حق کو حاصل کرسکیں۔جلسے سے حاجی حسین،جنرل سیکرٹری پی پی پی اپر چترال حمید جلال،صدر پی ٹی آئی شیر حبیب ،ظفر علی شاہ،افسر جان ،نذیر احمد ودیگر نے خطا ب کیا

mulkhow jalsa 1

دریں‌اثنا گولین گول پاؤر ہاوس سے اپر چترال کو بجلی کی بندش اور رکاوٹ کے سلسلے میں14مارچ 2019بروز جمعرات بمقام بونی چوک میں ایک عظیم الشان جلسہ عام کی تیاری کے حوالے سے عوامی نمائندگان اور معتبرات بونی کا اہم میٹنگ تحریک حقوق عوام اپرچترال کے پلیٹ فارم پر سردار حکیم خان کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔جس میں تمام شرکاء میٹنگ نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے جلسہ عام کو کامیاب بنانے کے لئے ہر قسم کی تعاون اور مدد کی یقین دہانی کرائی اور تجویز دی کہ جلسہ کے وقت اپر چترال کے تمام عوام ہرلحاظ سے اپنی شرکت یقینی بنائینگے اور جلسہ کو کامیاب بنائیں گے۔اس کے علاوہ اپر چترال کے دیگر علاقوں میں بھی عوام کی جانب سے میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جسمیں تورکہو،موڑکہو،مستوج،پرواک اور آوی شامل ہیں۔


شیئر کریں: