Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کالاشہ زبان کو کتابی شکل دینے سے قدیمی زبان کی معدومیت کا خطرہ ٹل گئی..وزیرزادہ

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چیر مین ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ ایڈوائزری کمیٹی ایم پی اے وزیر زادہ نے کہاہے کہ قدیم تہذیب کے حامل اور چترال کے دیسی باشندوں کی زبان کلاشہ وار کو تحریر میں لاکر اسے محفوظ بنانے کا کام یو ایس ایڈ کی مالی معاونت سے ایون اینڈ ویلیز ڈیویلپمنٹ پروگرام (اے وی ڈی پی) نے انجام دی ہے جس کے تحت اس قدیمی زبان کی معدومیت کا خطرہ ٹل گئی ہے۔ گزشتہ روز پشاور میں محکمہ کلچر کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر ریاض خان کے ساتھ ملاقات کے موقع پر انہوں نے یوایس ایڈ کی معاونت سے چھاپ شدہ کتابوں کا سیٹ انہیں پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان میں کالاش لوک گیت، لوک قصے، ضرب الامثال اور دوسرے موادکو کالاشہ زبان میں محفوظ کئے گئے ہیں جبکہ اگلے مرحلے میں ان کے ترجمے بھی چھاپ دئیے جائیں گے۔ اسسٹنٹ ڈائرکٹر ریاض خان نے اے وی ڈی پی اور یو ایس ایڈ کی اس کاوش کو سراہا اور صوبائی محکمہ ثقافت کی طرف سے اس سلسلے میں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
28131