Chitral Times

May 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبر پختوخوا کابینہ اجلاس میں ٹوارزم اور کلچر اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی گئی

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ )خیبر پختوخوا کابینہ اجلاس میں ٹوارزم اور کلچر اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی گئی ہے۔اتھارٹی کے قیام کا مقصد دونوں شعبوں کو قریب لاکر صوبے میں سیاحت اور ثقافت کو فروغ دینے کے علاوہ ثقافت کو محفوظ کرنا ہے۔اتھارٹی کے قیام کی منظوری وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں دی گئی ہے۔ اتھارٹی کے تحت بورڈ آف منیجمنٹ کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔بورڈ میں پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر سے ممبرز لئے جائینگے،اسکے علاوہ محکمہ سیاحت،ثقافت اور یوتھ افئیرزسے 4 ممبرز لئے جائینگے۔تین سکالرز بھی بورڈ کے ممبر ز ہونگے۔اتھارٹی صوبے کی سیاحت اور ثقافت کو بطور برانڈ متعارف کرنے کے لئے کام کریگی۔دونوں شعبوں کی ترقی کے لئے پلاننگ سمیت سیاحوں کے لئے سہولیات اور نئی سیاحتی مقامات کو ترقی دینے کا کام اتھارٹی سرانجام دیگی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
18397