Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لواری ٹنل بندش، چیف جسٹس کا ازخود نوٹس، پانچ دنوں کے اندر رپورٹ طلب

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( نمایندہ چترال ٹائمز ) چیف جسٹس آف پاکستان سپریم کورٹ جسٹس میاں ثاقب نثار نے لواری ٹنل کی بندش کے خلاف چترال کے ایک شہری کی درخواست پر سو مو ٹو ایکشن لیتے ہوئے سیکرٹری کمیو نیکیشن اور چیر مین این ایچ اے سے فوری طور پر رپورٹ طلب کیا ہے ۔ چیف جسٹس کو دیے گئے گئے درخواست میں یہ استد عاکی گئی ہے ۔ کہ لواری ٹنل کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے ۔ جس کا باقاعدہ افتتاح بھی ہو چکا ہے ۔ اس کے باوجود لواری ٹنل کو کئی کئی گھنٹے بند رکھا جاتا ہے ۔ جبکہ بہت کم وقت آمدو رفت کیلئے کھول دیا جاتا ہے ۔ جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اس بندش سے نہ صرف ٹریفک جام ہوتی ہے ۔ بلکہ مسافروں اور مقامی لوگوں کیلئے کئی مسائل پیدا ہوتے ہیں ۔ اس درخواست کا نو ٹس لیتے ہوئے چیف جسٹس نے سیکرٹری کمیو نکیشن ، چیف سیکرٹری گورنمنٹ آف خیبر پختونخوا اور چیر مین نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے پانچ دنوں کے اندر رپورٹ پیش کر نے کا حکم دیا ہے ۔
lowari tunnel


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
13788