Chitral Times

May 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پشاور، پبلک سروس کمیشن کے تحت اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کی دوڑ کے امتحانات مکمل

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کے زیراہتمام محکمہ پولیس میں اسسٹنٹ سب انسپکٹربی۔ایس 11 کی بھرتی کیلے فیزیکل ٹیسٹ کی دوڑ میں آج آخری روز ٹوٹل 88 امیدواروں نے حصہ لیا۔جس میں 85امیدوار کامیاب جبکہ 3 امیدوار 1600میٹر کا دوڑ مطلوبہ 8 منٹ وقت میں پورا نہ کر کے ناکام ہوگئے۔اسی طرح گذشتہ روز کل 226 میدواروں نے دوڑ میں حصہ لیا۔جسمیں 193 امیدوار پاس جبکہ 33 امیدوار فیل ہوئے۔یاد رہے کہ مذکورہ ٹیسٹ 21جنوری سے شروع ہوا تھا۔اور آج31جنوری2019کو اختتام پزیر ہوا۔جس میں ضلع لکی مروت اور ضلع بنوں کے ہزاروں امیدواروں نے حصہ لیا۔ اس مطلوبہ فیزیکل ٹیسٹ میں کامیاب امیدوار پبلک سروس کمیشن کے دوسرے مراحل میں داخل ہو جائینگے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
18396