Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ تعلیم کو دیگر صوبوں کیلئے رول ماڈل بنائیں گے، ضیاء اللہ بنگش

Posted on
شیئر کریں:

تعلیمی نظام کی بہتری کے حوالے سے افسران اور عوام کے لیے مشیر تعلیم کاپیغام۔
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے تعلیم مشیر تعلیم ضیاء اللہ خان بنگش نے کہاہے کہ وہ صوبے کے تعلیمی نظام کو نیک نیتی سے بہترکریں گے اور محکمہ تعلیم کو دیگر صوبوں کیلئے رول ماڈل بنائیں گے۔یہ بات انہوں نے تعلیمی نظام کی بہتری اور سرکاری سکول سسٹم کو بہتر کرنے کے حوالے سے افسران اور عوام کے لیے اہم پیغام میں کہی ہے۔ پیغام میں مشیر تعلیم نے کہاہے کہ پچھلے ادوار میں سرکاری سکول سسٹم کو جان بوجھ کر تباہ کیا گیا جس کی وجہ سے معیاری تعلیم کی فراہمی میں ایک خلا پیدا ہو گیا تھا اور وہ خلا پرائیویٹ سکول سسٹم نے پُر کیا۔ مشیر تعلیم کے پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ “پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تعلیمی نظام اور سرکاری سکول سسٹم کو بہتر اور مضبوط کر رہی ہے جہاں غریب اور امیر کا فرق انشاء اللہ جلد ختم ہو گا۔ مشیرتعلیم کاکہناتھا کہ سرکاری سکولوں میں وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق معیاری تعلیم یقینی بنائیں گے اور ہر بچہ سرکاری سکول میں معیاری تعلیم حاصل کرے گا۔ہم ایجوکیشن سسٹم بہتر بنا رہے ہیں انشاء اللہ کسی کو بھی اب اپنی من مانی نہیں کرنے دونگا۔ جس کی جو ذمہ داری ہے اسے وہ پوری کرنی پڑے گی، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں ہر کسی کو کام کرنا پڑے گا۔خیبرپختونخوا میں صوبائی حکومت کے احکامات پر محکمہ تعلیم نے بہتر معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے اپنی راہ کا تعین کر لیا ہے۔ہمارامقصد صوبے کے عوام کو ایک بہتر تعلیمی نظام دینا ہے جس کے لئے تمام وسائل بروے کار لائیں جائینگے۔ حکومت کے احکامات پر جو عمل کریگا اور حکومت کے ساتھ سسٹم کی بہتری اور معیاری تعلیم کے لیے نیک نیتی سے کام کرے گا تو ہماری طرف سے مکمل سپورٹ ہو گی، نا کرنے والوں کے ساتھ کوئی نرم گوشہ نہیں ہو گا۔ میں صوبے کے عوام سے وعدہ کرتا ہوں کہ ایجوکیشن سسٹم کو نیک نیتی سے بہتر کروں گا اور محکمہ تعلیم کو دیگر صوبوں کے لیے رول ماڈل بنایا جائیگا۔ عوام اور متعلقہ افسران سسٹم کو بہتر کرنے میں ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کریں.


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
18395