Chitral Times

May 13, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پبلک سروس کمیشن کی سفارشات پرنظامت اعلیٰ‌تعلیم میں 12لائبررین کی تقرریوں‌کے احکامات جاری

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی سفارشات پر مجاز حکام نے نظامت اعلیٰ تعلیم، آثار قدیمہ اور لائبریریز ڈیپارٹمنٹ میں کالج کیڈر کے 12مر د لائبریریئنز(BPS-17) کی تقرریوں اور مختلف کالجوں مین انکی تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ضلع صوابی کے وقاص اللہ خان ولد رضوان اللہ خان کو گورنمنٹ ڈگری کالج KTS ہری پور میں تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح ضلع چارسدہ کے جواد علی ولد غلام سرورکو GDC چکیسر شانگلہ میں، ضلع چترال کے سفیر احمد ولدلغل خان کو GDC پورن شانگلہ میں، کرک کے نوید احمد ولد گل خیز کو GDC تخت نصرتی کرک،ضلع پشاور کے فضل ہادی ولد سعادت خان کو GDC ممیش خیل بنوں میں،ایف آر بنوں کے زاہد نواز خان ولد رخم نواز خان کو GPDC بنوں میں ، ملاکنڈ کے عبدالجبار ولد شہریار کوGDC آگرہ ملاکنڈ میں، لکی مروت کے فرحت اللہ ولد نعمت اللہ کو GDC پرووا ڈی آئی خان میں، پشاور کے محمد فاروق ولد فقیر محمد کو GDC احمد آباد کرک میں، ضلع سوات کے سراج الدین ولد فضل معبود کو گورنمنٹ پی جی جہانزیب کالج سیدو شریف سوات میں ، ایف آر پشاور کے ذاکر خان ولد ملتان خان کو GDCمیرانشاہ میں اور ایبٹ آباد کے سمیع الرحمان ولد کالا خان کو GDC بوئی ایبٹ آباد میں تعینات کیا گیا ہے۔ اس امر کا اعلان محکمہ اعلیٰ تعلیم ،آثار قدیمہ اور لائبریریز ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے کیا گیا۔

دریں اثنا محکمہ داخلہ حکومت خیبر پختونخوا نے پانچ سینئر خواتین پروبیشن آفیسر گریڈ سترہ کے تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق سینئر پروبیشن آفیسر مس روزینہ وہاب کو سوات سے مردان، مسز صائمہ اعظم کو ڈی آئی خان سے سوات، مسز نجمہ اجمل کو پشاور سے کوہاٹ ،مسزرفعت حنا کو کوہاٹ سے پشاور تبدیل کر کے بطور سینئر پروبیشن آفیسر تعینات کردیا گیا۔ جبکہ سینئر پروبیشن آفیسر سیدہ ثمینہ کاظم کو مردان سے تبدیل کر کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی خالی آسامی پر اپنے پے سکیل (BPS-17) میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
18082