Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاک کونسل آف ورلڈ ریلجز فیتھ فرینڈز کے زیراہتمام چترال کے علماء کیلئے تین روزہ ورکشاپ

Posted on
شیئر کریں:

پشاور( چترال ٹائمزرپورٹ) پاک کونسل آف ورلڈ ریلجز فیتھ فرینڈز کے زیر اہتمام چترال کے علماء کرام کے لئے تین روزہ سما جی ہم آہنگی کے مو ضوع پر ٹریننگ ورکشاپ ایک مقامی ہو ٹل میں منعقد ہوا. پا ک کونسل آف ورلڈ ریلیجز فیتھ فرینڈ ز چترال کے کوآرڈی نیٹر شہباز احمد نے میڈ یا بریفنگ میں بتا یا کہ کہ چترال سے مو لانا خلیق الزمان خطیب شا ہی مسجد چترال اور مولانا عبد الشکور کی سر برا ہی میں علماء کرام کے 25رکنی وفد اس پرو گرام میں شریک ہیں پہلے دن کے پروگرام میں پرا جیکٹ منیجر مقصود احمد قاضی نے ادارے کا تعارف، ٹرینگ کی اہمیت وضرورت اور ملک پا کستان کی تر قی اور اقوام عا لم کے ساتھ برابری کی بنیاد پر آگے بڑھنے کی اہمیت و ضرورت پر روشنی ڈالی۔ آج کے پروگرام کے مہمان خصو صی اور تر بیت کار تنظیم کے چیئر مین قاری روح اللہ مدنی سابقہ صو بائی وزیر،ڈسٹرکٹ خطیب فاضل مدینہ یونیورسٹی نے بین المذا ہب ہم آہنگی کی اہمیت و ضرورت ملکی و عا لمی تنا ظر میں کے مو ضوع پر تفصیلی اور سیر حا صل بیان کیا۔ اس مو قع پر شرکاء نے بھی گروپ ورک اور اپنی اپنی پر یذنٹیشن میں مذید مو ضوع کی وضا حت کی۔
پاک کونسل آف ورلڈ ریلجز فیتھ فرینڈز کے زیراہتمام چترال کے علماء کیلئے تین روزہ ورکشاپ 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
30278