Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وادی بمبوریت میں نئے کیمپنگ پاڈز نصب، نئے سیزن میں سیاحوں کیلئے میسر ہونگے..جنیدخان

Posted on
شیئر کریں:

چاوموس فیسٹیول کی اختتامی تقریب کل منعقد ہوگی،وادی بمبوریت میں کیمپنگ پاڈز نصب، دیگر سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری، نئے سیزن میں سیاح مستفید ہونگے، ایم ڈی ٹورازم جنید خان
.
چترال (چترال ٹائمزرپورٹ )کیلاش میں جاری چاوموس فیسٹیول کی اختتامی تقریب کل 22 دسمبر کو کیلاش کے قبیلے بمبوریت میں منعقد ہو گی،کالاش کی تین وادیوں میں جاری فیسٹیول نئے سال کی آمد، فصلوں اور بھیڑ بکریوں کی حفاظت، امن کی علامت اور خوشیوں کے طور پر منایا جاتا ہے،سینئر صوبائی وزیر سیاحت، کھیل، آثارقدیمہ،میوزیم و امورنوجوانان عاطف خان کی ہدایت پر ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کی جانب سے نئے سیاحتی مقامات کی آباد کاری کا سلسلہ بھی جاری ہے،کیلاش کی وادی بمبوریت میں ملکی و غیر ملکی سیاحوں کیلئے کیمپنگ پاڈز نصب کردیئے گئے ہیں جن میں دو اور چار بیڈ کی سہولت موجود ہے جبکہ ساتھ ہی کچن، واش روم اور دیگر سہولیات کی فراہمی بھی جاری ہے، منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا جنید خان کے مطابق صوبے میں موجودہ سیاحتی مقامات کے ساتھ ساتھ نئے سیاحتی مقامات بھی آباد کئے جا رہے ہیں تاکہ سیاح نئے سیاحتی مقامات کا بھی رخ کرسکیں، وادی بمبوریت میں سیاحوں کیلئے کیمپنگ پاڈز کی تنصیب کا سلسلہ جاری ہے جس کو آنے والے نئے سیزن میں آپریشنل کر دیا جائے گا، ٹورازم کارپوریشن اس سے قبل بھی صوبے کے چھ مقامات پر کیمپنگ پاڈز نصب کرچکی ہے جن میں ٹھنڈیانی، یخ تنگی، بشی گرام، شاران، گبین جبہ،شیخ بدین شامل ہیں، ہماری کوشش ہے کہ صوبے میں نئے سیاحتی مقامات آباد کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی سیاحت کو فروغ دیا ہے، ان کیمپنگ پاڈز کے نہ صرف مقامی لوگوں کو روزگار مہیا ہو گا بلکہ ساتھ ہی سیاحوں کو بہترین رہائش بھی میسر ہوگی، انہوں نے کہاکہ کیلاش میں جاری چاوموس فیسٹیول میں ٹورازم کارپوریشن کی جانب سے بھی انتظامات کئے گئے ہیں، کیلاش فیسٹیول کیلئے ہرسال کی طرح امسال بھی غیر ملکی سیاحوں نے وادی کا رخ کیا ہے،7دسمبر سے جاری چاوموس فیسٹیول کیلاش 22 دسمبر کو اختتام پذیر ہو گا، فیسٹیول میں مختلف رسومات اور تہوار منائے گئے،اس سے قبل کیلاش میں جاری تاریخی چاوموس فیسٹیول میں ساوی لیک ہاری تہوار جو کہ خوشیوں کا تہوار اور موسم سرما کی آمد پر منایا جاتا ہے مکمل ہو ا، ساوی لیک ہاری تہوار میں لڑکے لڑکیوں کے کپڑے پہن لیتے ہیں جبکہ لڑکیاں لڑکوں کے کپڑے پہن کر ایک دوسرے کیلئے گانے گنگناتے ہیں اور اس دوران وہ شوہر اور بیوی کے طور پر ایک دوسرے کے ساتھ رقص کرتے ہیں،اس تہوار میں لڑکے لڑکیوں کیلئے جبکہ لڑکیاں نوجوان لڑکوں کیلئے پیار و محبت کے گانے گاتی ہیں، یہ تہوار موسم سرما کیلئے خوشی اور امن کی علامت کے طور پر منایا جاتا ہے۔
kalash festival chomas chitermas tourist pods installed 6

kalash festival chomas chitermas tourist pods installed 4
kalash festival chomas chitermas tourist pods installed 1 2

kalash festival chomas chitermas tourist pods installed 2

kalash festival chomas chitermas tourist pods installed 3

kalash festival chomas chitermas tourist pods installed 7


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
30141