Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

عوام ہیکنگ سے بچنے کیلئے اپنا واٹس ایپ اور ڈوائس آپریٹنگ سسٹم اپڈیٹ کریں..وزارت

Posted on
شیئر کریں:

اسلام آباد (آئی آئی پی) وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے عوام سے اپیل کی کہ مالوئیر کے ذریعے ہیکنگ سے بچنے کے لئے اپنا واٹس ایپ اور ڈوائس آپریٹنگ سسٹم اپڈیٹ کریں۔ وزارت کی طرف سے اتوار کو جاری بیان میں کہا گیا کہ مالوئیر کے ذریعے صارفین کے واٹس ایپ اکاونٹس کے حوالے سے جاری نیشنل میڈیا رپورٹس کے مدنظر، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن پہلے سے ہی وفاقی گورنمنٹ آفیشلز کے لیے ایڈوائزری جاری کر چکی ہے جس میں ہیکنگ کے اثرات کو کم سے کم کرنے کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا ہے۔مزیدبراں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) مالوئیر کے ذریعے ہیکنگ سے بچنے کے لیے عوام سے پہلے ہی اپیل کر چکی ہے کہ اپنا واٹس ایپ اور ڈوائس آپریٹنگ سسٹم اپڈیٹ کریں۔تاہم وزارت آئی ٹی نے اپیل کی ہے کہ واٹس ایپ صارفین اس حوالے سے پی ٹی اے کی ہدایات پر عمل کریں۔


شیئر کریں: