Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لواری ٹنل شیڈول، پندرہ گھنٹوں کو کم کرکے 9گھنٹے کردئیے گئے ، مسافروں‌کی مشکلات میں اضافہ

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) لواری ٹنل سے سفر کرنے والے مسافروں کے ساتھ سیاحوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ کمپنی کی طرف سے ٹنل کے دونوں اطراف اپروچ روڈ کے مختلف حصوں پر تعمیراتی کام جاری ہونے اور خصوصا دیر سائیڈ پر پانچ سے زائد مقامات پر ہیوی مشینری کام کرنے کی وجہ سے گھنٹوں قطار میں انتظار کرنا پڑتا ہے ۔ اور ان مراحل کو طے کرنے کے بعد مسافر جب ٹنل پہنچ جاتا ہے تو وہاں پر ٹنل کی ٹائمنگ کا وقت ختم ہوجاتا ہے ۔ اور کم از کم دو گھنٹے وہاں پر مذید انتظار کرایا جاتا ہے ۔ جبکہ من پسند گاڑیوں اور لوگوں کو چھوڑا جاتا ہے ۔ جوکہ انتہائی ناانصافی اور سراسر زیادتی ہے ۔

چترال کے مختلف مکاتب فکر نے اس موقع پر متعلقہ حکام اور ضلعی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ لواری ٹنل اپروچ روڈ ز پر تعمیراتی کام کی وجہ سے مسافر ٹائم پر لواری ٹنل نہیں پہنچ پارہے ہیں لہذا لواری ٹنل ٹائمنگ میں رعایت دی جائے۔

دریں اثنا ٹنل حکام کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی طرف سے لواری ٹنل سے آمدورفت کے اوقات میں تبدیلی کے ساتھ پندرہ گھنٹوں سے کم کرکے 9گھنٹے کردئےگئے ہیں ۔ جنرل منیجر این ایچ اے کی طر ف سے کمشنر ملاکنڈ کولکھے گئے ایک مراسلہ میں بتایا گیا ہے کہ بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے ٹنل کے اندر ڈیزل جنریٹر سے روشنی وغیرہ کا بندوبست کیا گیا ہے ۔ جس کی وجہ سے آمدورفت کے اوقات کو کم کرکے 9گھنٹے کرنے کا فیصلہ ہواہے۔ جس کے مطابق چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کو مخصوص ٹائمنگ کے مطابق آمدورفت کی اجازت ہوگی ۔

مراسلے کے مطابق صبح کے اوقات میں ٹنل چھوٹی گاڑیوں کیلئے صبح چار سے پانچ بجے تک اور 9بجے سے 12بجے تک کھلا رہیگا ۔جبکہ سہ پہر کے اوقات میں دو بجے سے چار بجے تک اورچھ بجے سے رات نو بجے تک ٹنل سے آمدورفت کھلاہوگا۔

اسی طرح ہیوی گاڑیوں کیلئے صبح 10بجے سے 11.30تک اور رات 7 سے نو بجے تک ٹنل سے آمدورفت کی اجازت ہے ۔ مراسلہ میں پاک آرمی ، پولیس، ایمبولینس، نیشنل ہائی وے، مریضوں اور ڈیتھ باڈی لیجانے والی گاڑیوں اور موٹر وے پولیس کی گاڑیوں کو کسی بھی وقت ٹنل استعمال کرنے کی اجازت ہوگی ۔
lowari tunnel sop3
lowari tunnel sop

lowari tunnel sop2

Lowari tunnel schedule chitral 2

Lowari tunnel schedule chitral 3

Lowari tunnel schedule chitral 4

lowari tunnel stuck

lowari tunnel


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
12790