Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مسافربردارگاڑیوں‌کیلئے نئے کرائے نامے جاری، پشاور سے چترال کا کرایہ 518روپے مقرر

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کے نرخ 124.74روپے سے بڑھا کر 127.26روپے فی لیٹر کرنے کے بعد صوبائی ٹرانسپورٹ آتھارٹی خیبر پختونخوانے صوبے کے شہروں کے مابین ڈیزل سے چلنے والی مسافر بردار گاڑیوں کیلئے نئے کرائے نامے تیار کئے ہیں۔ جو فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔جس کے تحت فلائنگ کوچز /منی بسیں 1.42روپے، اے سی بسیں 1.62روپے، عام بسیں 1.27روپے اور لگژری بسیں 1.37روپے فی کلو میٹر فی مسافر کے حساب سے کرائے چارج کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور سے کوہاٹ کیلئے فلائنگ کوچز /منی بسیں 92روپے، اے سی بسیں 105روپے، عام بسیں 83روپے اور لگژری بسیں 89روپے کرایہ وصول کریں گی اسی طرح پشاور سے بنوں کیلئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 276روپے، اے سی بسیں 315روپے، عام بسیں 248روپے اور لگژری بسیں 267روپے، پشاور سے ڈی آئی خان کے لئے فلائینگ کوچز/ منی بسیں 477 روپے،اے بسیں 544 روپے،عام بسیں 427 روپے اولگژری بسیں 460 روپے، ہری پور کے لیے فلائنگ کوچز/ منی بسیں 222 روپے، اے سی بسیں 253 روپے،عام بسیں 198 روپے اور لگژری بسیں 214 روپے، پشاور سے ایبٹ آباد کے لیے فلائنگ کوچز /منی بسیں 274 روپے،اے سی بسیں 313 روپے،عام بسیں 245 روپے اورلگژری بسیں 264 روپے، پشاور سے مانسہرہ کیلئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 308روپے اے سی بسیں 352روپے، عام بسیں 276روپے اور لگژری بسیں 297روپے، پشاور سے مردان کیلئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 82روپے اے سی بسیں 94روپے، عام بسیں 74روپے اور لگژری بسیں 79روپے، پشاور سے ملاکنڈ کیلئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 168روپے، اے سی بسیں 191روپے، عام بسیں 150روپے اور لگژری بسیں 162روپے، پشاور سے تیمر گرہ کیلئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 251روپے، اے سی بسیں 287روپے، عام بسیں 255روپے، اور لگژری بسیں 242روپے، پشاور سے مینگورہ کیلئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 244روپے اے سی بسیں 279روپے، عام بسیں 218روپے اور لگژری بسیں 236روپے، پشاور سے دیر کیلئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 355روپے اے سی بسیں 405روپے، عام بسیں 317روپے اور لگژری بسیں 342روپے، پشاور سے چترال کیلئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 518روپے اے سی بسیں 591روپے، عام بسیں 464روپے اور لگژری بسیں 500روپے اور پشاور سے چارسدہ کیلئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 38روپے اے سی بسیں 44روپے، عام بسیں 34روپے اور لگژری بسیں 37روپے ہو گا۔موجودہ 50 فیصد رعایت دینی مدارس کے طلباء، تعلیمی اداروں، نابینا /معذور(خصوصی)افراد اور 60سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کیلئے ہو گا۔اور اگر اے سی گاڑیوں میں اے سی کام نہیں کر رہا ہوتو پھر ڈیلکس سٹیج کیرج بس کا کرایہ چارج کیا جائے گا۔ اس امر کا اعلان صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی حکومت خیبر پختونخواہ کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا.


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
30769