
جی ایچ ایس ایس مستوج فٹبال ٹیم کی شاندارکامیابی، پرونشل چیمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
پشاور(نمائندہ چترال ٹائمز) شاہی باغ پشاور کے فٹ بال گراونڈ میں کھیلے گئےانٹر سکول صوبائی فٹ بال فائنل میچ میں گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول مستوج ضلع اپر چترال کی فٹ بال ٹیم نے بونیر کی ٹیم کوایک گول سے شکست دے کرصوبائی فٹ بال چمپئں بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ چترال کی تاریخ میںپہلی مرتبہ یہ اعزاز مستوج کے طلباءنے چترال کے نام کرلیا.
.
ڈی ای او مردانہ محمودغزنوی نے اس تاریخی کامیابی پر تمام چترالی قوم کو مبارک باد دی ہے . اپنے ایک اخباری بیان میں انھوں نے مستوج فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوںکو خصوصی شاباش دی ہے. انھوں نے چترال سے ایم پی ایزمولانا ہدایت الرحمن اوروزیرزادہ سمیت، پی ٹی آئی رہمنا رحمت غازی، سیکشن آفیسرفنانس سید ابراہیم شاہ طائرکے ساتھ تمام چترالی نوجوانوں کا شکریہ اداکیاکہ جنھوںنے ٹیم کی بھرپورحوصلہ افزائی کی.انھوں نے کہا کہ چترال انتظامی طورپردوحصوں میںضرورتقسیم ہوئی ہے مگرہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں. ڈی ای او نے جی ایچ ایس ایس مستوج کے پرنسپل، ٹیم منیجر، اے ڈی اوسپورٹس ومتعلقہ تمام ذمہ داروں کی کاوشوںکوسراہا ہےکہ جن کی ٹیم ورک نے کامیابی کی راہ ہموارکی.
دریں اثنا ڈی ایف اے چترال کے صدر گل آغا نے جی ایچ ایس ایس مستوج کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے.
اسی طرح امیر جماعت اسلامی ضلع چترال لوئیر جمشید احمد نے کہا ہے کہ گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول مستوج نے صوبائی سطح کے فٹبال مقابلہ جیت کر پورے چترال کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے. نوجوان کھلاڑیوں کا عزم، حوصلہ قابل ستائش ہے. میں اس شاندار اور تاریخی فتح پر پوری ٹیم، کوچ سعید انور، ڈی او غزنوی اور اپر چترال کی انتظامیہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں.
ایک اخباری بیان میں انھوںنے کہا کہ مستوج کی ٹیم کی صوبائی مقابلہ میں جیتنا اس بات کا غماز ہے کہ چترال میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، اگر کھیل کا میدان اور دیگر سہولیات فراہم ہوں تو ہمارے نوجوان کسی بھی میدان میں لوہا منوانے کی اہلیت رکھتے ہیں.
۔