Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبائی کابینہ میں ردوبدل، ایم پی اے وزیرزادہ کوبطورمعاون خصوصی کابینہ میں شامل کردیاگیا

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال سے اقلیتی رکن اسبملی خیبر پختونخوا و چیرمین ڈیڈک وزیر زادہ کو معاون خصوصی برائے اقلیتی امور کی حیثیت سے صوبائی کابینہ میں شامل کر دیا گیا ہے ۔ جس کا اعلان صوبائی حکومت نے ہفتے کے روز کابینہ میں ردو بدل ، توسیع اور نئے وزرا اور معاونین خصوصی کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے کیا ۔ وزیر زادہ کے علاوہ صوبائی معاونین خصوصی میں عارف احمد زئی، شفیع اللہ ، ریاض خان ، ظہور شاکر ، احمد خان سواتی ، غزن جمال اور تاج محمد خان شامل ہیں ۔ چترال کے کالاش قبیلے سے تعلق رکھنے والے اقلیتی رکن اسمبلی وزیرزادہ وہ پہلی شخصیت ہیں۔ جن کو پاکستان تحریک انصاف نے اقلیتی مخصوص سیٹ پر رکن اسمبلی منتخب کیا اور اب صوبائی کابینہ میں بطور معاون خصوصی وزیر اعلی خیبر پختونخوا شامل کیا ۔ چترال کے عوامی حلقوں خصوصا کالاش برادری نے وزیر زادہ کو معاون خصوصی کی حیثیت سے کابینہ میں شامل کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ اور وزیر اعظم عمران خان ، وزیر اعلی خیبر پختونخوا اور پی ٹی آئی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ اور کہا ہے ۔ کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ایم پی اے وزیر زادہ کو کابینہ میں شامل کرکے چترال کے عوام اور اقلیتی برادری کی جس طرح حوصلہ افزائی کی ہے ۔ وہ قابل تعریف ہے ۔ درین اثنا سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل چترال و چیرمین اے وی ڈی پی رحمت الہی اور چیرمین چترال چیمبر آف کامرس و نامزد صدر پاکستان تحریک انصاف سرتاج احمد خان نے ایم پی اے وزیر زادہ کو مبارکباد دی ہے ۔ اور حکومت خیبر پختونخوا خصوصا وزیر اعلی محمود خان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔
.
اسی طرح‌دیگرافراد میں اقبال وزیر اور شاہ محمد کوصوبائی کابینہ میں بطور وزیر شامل کردیاگیا .اقبال وزیر کا تعلق قبائلی ضلع شمالی وزیرستان سے ہے،اقبال وزیر کو وزیر ریلیف اور شاہ محمد کو وزیر ٹرانسپورٹ بنادیا گیا.خلیق الرحمان کو وزیراعلی کا مشیر برائے ہائیر ایجوکیشن بنادیا گیا. عارف احمد زئی، شفیع اللہ، ریاض خان، ظہور شاکر معاونین خصوصی بنادیے گئے. وزیر زادہ، احمد خان سواتی، غزن جمال اور تاج محمد معاونین خصوصی ہوں گے.عارف احمد زئی کو معدنیات اور غزن جمال کو ایکسائز کا محکمہ حوالہ کردیا گیا. اسی طرح‌ وزیر بلدیات شہرام ترکئی کا قلمدان تبدیل کرکے وزیر صحت بنادیا گیا. وزیر صحت ہشام انعام اللہ کی وزارت بھی تبدیل کرکے سماجی بہبود کا محکمہ دیا گیا.اکبر ایوب خان سے سی اینڈ ڈبلیو کا محکمہ واپس لیکر محکمہ تعلیم دیا گیا.مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش کا قلمدان تبدیل کرکے آئی ٹی کا محکمہ دیا گیا. معاون خصوصی آئی ٹی کامران بنگش کو محکمہ بلدیات کا قلمدان حوالے کیا گیا.


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
30815