Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبائی حکومت اساتذہ کو مذید آزمائش میں نہ ڈالیں،ٹائم سکیکل کا اجراء جلد کریں۔۔خیر اللہ

Posted on
شیئر کریں:

پشاور( چترال ٹائمز رپورٹ )صوبائی حکومت اساتذہ کو مذید آزمائش میں نہ ڈالیں آل ٹیچرز گرینڈ الائنس خیبر پختونخوا کے ساتھ کئے گئے تحریری معاہدے کی پاسداری کریں اور دیگر صو بوں کی طرح قا بل عمل شرایط کی بنیاد پر ٹایم سکیل کا اجراء کریں ۔ممبران صو بائی اسمبلی
اسمبلی فلور پر اساتذہ کے ساتھ کئے معاہدے کے مطابق ٹائم سکیل دینے کیلئے آواز اٹھائیں۔

ان خیالات کا اظہارتنظیم اساتذہ پاکستان صو بہ خیبر پختونخوا کے صو بائی صدراور آل ٹیچرز گرینڈ الائنس خیبر پختونخوا کے میڈیا تر جمان خیر اللہ حواری نے پشاور اساتذہ کے مختلف وفود سے گفتگو کے دوران کیا ۔انہوں نے مذید کہا ہے کہ احتجاجی تحریک کے پہلے مر حلے کا آغاز ہو چکا ہے اساتذہ نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج ریکارڈ کیا دوسرے مر حلے پر12-04-2018کو بارہ بجے دو پہر تمام اضلاع اور ایجنسیوں میں پریس کلبوں کے سامنے مظاہرے ہو نگے اور 17-04-2018کو صوبہ بھر کے اساتذہ بشمول فاٹا کے اساتذہ اور سکولز آفیسرز بنی گالہ اسلام آباد کا رخ کریں گے۔اور مطالبات کی منظوری تک دھرنا دینگے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
8508