Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ہزاروں ملکی وغیرملکی سیاحوں کی کالاش تہواراوچال میں‌شرکت

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( محکم الدین) یہ فرانس کا کوئی سکوائر نہیں بلکہ کالاش ویلی کا گیٹ وے ایون کا ایک چھوٹا سٹاپ ہے . جہاں سینکڑوں غیر ملکی سیاح خوبصورت نظاروں کا لطف اٹھارہے ہیں. ان کا تعلق دنیا کے مختلف ممالک سے ہے . جو کالاش قبیلے کے موسم خزان کے مشہور تہوار اوچال (اوچاؤ) دیکھنےکیلئے کالاش ویلی میں جمع ہوئے . اور تہوار میں شرکت کے بعد واپس جارہے ہیں . موجودہ حکومت کی طرف سے فروغ سیاحت کیلئے اگرچہ بہت کچھ کرنا باقی ہے . خصوصا سڑکو ں کی تعمیر فروغ سیاحت کیلئے بنیادی اہمیت رکھتا ہے. اس کے باوجودیہ قابل تحسین ہے . کہ بعض سہولیات کی فراہمی کے باعث سیاحوں کی توجہ چترال جیسے علاقوں کی طرف ہو گیا ہے . دیر آید درست آید کے مصداق موجودہ حکومت کے سیاحتی اقدامات قابل تعریف ہیں . تاہم سیاحت کی ترقی کیلئے سیاحتی مقامات تک رسائی کو اسان بنانا انتہائی ضروری ہے .
ayun kalash valley tourists chitral 3
ayun kalash valley tourists chitral 5
ayun kalash valley tourists chitral 6
ayun kalash valley tourists chitral 7
ayun kalash valley tourists chitral 2
ayun kalash valley tourists chitral 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
25259