Chitral Times

Nov 18, 2019

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

  • کالاش ویلی کا تاریخی تین روزہ اوچاؤ تہواررنگارنگ تقریبات کے ساتھ اختتام پذیر

    August 22, 2019 at 9:42 pm

    چترال (چترال ٹائمزرپورٹ) چترال کے کالاش ویلی میں شروع ہونے والا تاریخی اوچاؤ /اوچل فیسٹیول اپنی تمام تر رنگینیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا، تاریخی اور قدیم وادی کالاش کا صدیوں پرانا اوچاؤ فیسٹیول وادی بمبوریت اور وادی رمبور کالاش ویلی میں منعقد ہوا جو کہ ہر سال انہی تاریخوں میں منایا جاتا ہے، 20 اگست سے شروع ہونے والے اس فیسٹیول میں کالاش قبیلے کے رہائشیوں نے گندم کی فصل کی کٹائی سمیت اپنے عزیزرشتہ داروں اور سیاحوں میں مکھن اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کیں، جبکہ اس کے ساتھ ہی کالاش قبیلے کے نوجوان مرد و خواتین وادی رمبور کے رسمی ہال میں جمع ہوتے ہوئے اپنا روایتی رقص کرتے رہے،3 روزہ فیسٹیول کیلئے ملکی اور غیرملکی سیاحوں کی کثیر تعداد نے چترال اور کالاش وادی کا رخ کیا اور تاریخی تہوار سے لطف اندوز ہوئے،فیسٹیول میں کالاش قبیلے کی عوام موسم گرما کی سخت دھوپ میں گندم فصل کی کٹائی کرکے اسے نیچے آبادی میں لاتے ہیں جس کے ساتھ چرواہوں کو بھی ساتھ لایا جاتا ہے تاہم اس کیساتھ ساتھ وہ مکھن بھی لاتے ہیں جس کو بعد میں اپنے ہمسایوں،رشتہ داروں اوروادی میں آئے ہوئے ملکی وغیر ملکی سیاحوں میں خوشی کے طور پر تقسیم کرتے ہیں،ہرسال منایا جانے والا اوچاؤ فیسٹیول اگست کے مہینے میں کالاش کی وادی بمبوریت سمیت انیش، برون اور کراکل وادی کے چھوٹے گاؤں میں بھی منایا جاتا ہے، تاہم سب سے بڑا میلہ بمبوریت میں سجا، فیسٹیول کے اختتام پروادی رمبورمیں نوجوان مرد وخواتین ڈانسنگ ہال میں جمع ہوئے اورخوشی میں رات گئے تک رقص کی محفل منعقد کی۔ عید کی چھٹیوں‌کے فورابعد یہ فیسٹول شروع ہونے کی بنا پرملکی اورغیرملکی سیاح‌کثیرتعداد میں کالاش ویلی پہنچ گئے تھے.

  • error: Content is protected !!