انتقال پُرملال ، فرید حسین آف بکرآباد کا والد گرامی انتقال کرگئے
انتقال پُرملال ، فرید حسین آف بکرآباد کا والد گرامی انتقال کرگئے
چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) چترال بکراباد کی معروف شخصیت گلاب حسین انتقالِ کر گئے ، وہ گزشتہ چند دنوں سے علیل ہوکر ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں داخل تھے۔ انھیں آج رات بعد از نماز عشاء (8.30)بجے آبائی قبرستان بکر اباد چترال میں سپردِ خاک کر دیا جائے گا ، وہ فرید حسین الفجر کمپیوٹر نزد کامرس کالج چترال ، اور جاوید حسین منیجر فروٹ منڈی پشاور حال پشاور کے والد بزرگوار تھے۔