انتقال پُرملال ،چترال کے سینئر صحافی حاجی فخر عالم کے والد گرامی انتقال کر گئے
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کے معروف بزنس مین حاجی شاہ عالم طویل علالت کے بعد اتوار کے روز انتقال کرگئے۔ وہ سینئر صحافی اور روزنامہ مشرق پشاور کے چترال میں بیور وچیف حاجی فخر عالم، عالم میڈیکوز کے مالک میر عالم اور پاک فوج کے میجر ممتاز عالم کے والد بزرگوار تھے۔ انہیں پیر کے روز بکرآباد چترال ٹاؤن میں واقع قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔نماز جنازہ کل بروز پیر صبح 10بجے بکر آباد میں اداکی جائیگی ۔
