Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

انتقال پرملال، اسسٹنٹ اکاونٹس آفیسراپر چترال عبدالغفار خان انتقال کرگئے 

شیئر کریں:

انتقال پرملال، اسسٹنٹ اکاونٹس آفیسراپر چترال عبدالغفار خان انتقال کرگئے

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیس چترال کے ہردلعزیز شخصیت،اسسٹنٹ اکاونٹس آفیسر اپر چترال عبد الغفار خان ولد مظفرخان ساکن بمباغ طویل علالت کے بعد آج پشاور میں انتقال کرگئے ہیں، وہ گزشتہ دو برسوں سے سرطان کی عارضہ میں مبتلا تھے۔ انکی نماز جنازہ کل یعنی 3مئی بروزبدھ بوقت 8 بجے صبح بمباغ کوشٹ اپر چترال میں ادا کی جائیگی۔مرحوم عبد الغفار انتہائی خوش اخلاق، خوش مزاج اور ہر دلعزیز شخصیت کے مالک تھے وہ گزشتہ تقریبا ایک دھائی سے ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفس چترال میں خدمات انجام دینے کے بعد گزشتہ سال ترقی پاکربحثیت اسسٹنٹ اکاونٹس آفیسر اپر چترال تعینات ہوئے تھے۔ جبکہ اس سے پہلے وہ پشاور پریس کلب میں بھی بحثیت اکاونٹس آفیسر خدمات انجام دے چکے تھے۔ان کے سوگواروں میں جعفرعلی، ظہورعلی، فاتح علی، محمود علی اور احسان علی شامل ہیں۔

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
73993