Chitral Times

May 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اسلام آباد: نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا-, ہر پاکستانی سالانہ 115 کلو آٹا کھاتا ہے: محکمہ خوراک

شیئر کریں:

اسلام آباد: نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا۔ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں 16 روپے روٹی کا نوٹیفکیشن واپس لے کر اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کر دیا۔عدالت نیضلعی انتظامیہ کا نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لیے جانے پر درخواست نمٹا دی۔واضح رہے کہ نان بائی ایسوسی ایشن کے صدر نے ڈپٹی کمشنر کا نوٹیفکیشن چیلنج کر رکھا تھا۔

 

ہر پاکستانی سالانہ 115 کلو آٹا کھاتا ہے: محکمہ خوراک

اسلام آباد(سی ایم لنکس)محکمہ خوراک کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سالانہ بنیاد پر پاکستان میں ہر شہری 115 کلو آٹا کھاتا ہے۔محکمہ خوراک کا کہنا ہے کہ ملک میں سالانہ 2 کروڑ 80 لاکھ ٹن گندم کی کھپت ہے، رواں برس چاروں صوبوں میں گندم کا پیداواری ہدف 3 کروڑ 21 لاکھ ٹن مقرر کیا گیا۔ذرائع کے مطابق رواں برس 2 کروڑ 96 لاکھ ٹن گندم کی پیداوار متوقع ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پنجاب کو 12 کروڑ 78 لاکھ لوگوں کے لیے 1 کروڑ 47 لاکھ ٹن گندم کی ضرورت ہے جبکہ انہیں بیج کے لیے 8 لاکھ 72 ہزار ٹن گندم کی ضرورت ہے۔محکمہ خوراک کے مطابق پنجاب کی گندم کی ضرورت 1 کروڑ 55 لاکھ 55 ہزار ٹن ہے جبکہ پنجاب کا پیداواری ہدف 2 کروڑ 41 لاکھ ہے۔محکمہ خوراک کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کا پیداواری ہدف 44 لاکھ ٹن، خیبر پختو نخواہ کا 14 لاکھ اور بلوچستان کا 13 لاکھ ٹن مقرر کیا گیا تھا۔ان کا کہنا ہے کہ رواں برس پنجاب اپنی ضرورت سے 86 لاکھ ٹن زائد گندم پیدا کرے گا جبکہ پاکستان میں مجموعی کھپت سے 18 لاکھ ٹن زائد گندم پیدا ہوگی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
88457