Chitral Times

Apr 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گورنر حاجی غلام علی کی عراق میں عالمی مقابلہ قرأت میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے حافظ قاری محمدابوبکر سے گورنرہاوس میں ملاقات

شیئر کریں:

گورنر حاجی غلام علی کی عراق میں عالمی مقابلہ قرأت میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے حافظ قاری محمدابوبکر سے گورنرہاوس میں ملاقات
گورنرنے حوصلہ افزائی کی خاطرقاری ابوبکرکو تعریفی سنداور نقد انعام سے نوازا، میئرپشاور حاجی زبیرعلی بھی موجود تھے

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ)ٰگورنرخیبرپختونخواحاجی غلام علی نے عراق میں عالمی مقابلہ قرأت میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے حافظ قاری محمد ابوبکر کو منگل کے روز گورنرہاوس میں خصوصی مد عو کیا اوراُن سے ملاقات کی۔گورنرنے قاری ابوبکرکوعالمی مقابلہ قرأت میں ملک و قوم کا نام روشن کرنے اور پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر تعریفی سند اور نقدانعام سے نوازا۔ میئرپشاور حاجی زبیرعلی، حافظ قاری محمدابوبکر کے والد ثاقب ظہیر اور قاری احمدعلی بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ گورنر حاجی غلام علی نے عراق میں عالمی مقابلہ قرأت میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر حافظ قاری محمد ابوبکر اور اُن کے والدکو مبارکباد دی اور کہاکہ یہ یقینا پاکستان کیلئے ایک بہت بڑا اعزازہے کہ عالمی سطح پر ہونیوالے قرأت کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی گئی۔ قاری محمد ابوبکر نے اس سے پہلے بھی ایران میں عالمی مقابلہ قرأت میں روح پرور قرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔ گورنرنے اس موقع پر حافظ قاری محمدابوبکراوراُن کے والدین واساتذہ کوبھی خراج تحسین پیش کیا۔ حافظ قاری محمدابوبکرکے والد نے گورنرہاوس مدعو کرنے اور حوصلہ افزائی پرگورنر کاشکریہ ادا کیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
87361