Chitral Times

Apr 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گر م چشمہ ایریا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن گرم چشمہ کی شجرکاری مہم پر ایک نظر- اصلاح الدین گرم چشمہ

Posted on
شیئر کریں:

گر م چشمہ ایریا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن گرم چشمہ کی شجرکاری مہم پر ایک نظر- اصلاح الدین گرم چشمہ

گر م چشمہ ایریا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (GADO)گرم چشمہ کم از کم دو عشرے سے لٹکوہ کے دو یوسز یعنی یوسی شغور اور یوسی لٹکوہ میں علاقے کی پائیدار ترقی،معاشی، معاشرتی ااور سماجی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتا آرہا ہے۔ ان سب سے بڑھ کر شجرکاری کے حوالے اب تک گاڈو GADO کی کارکردگی قابل تقلید ہے۔ گر م چشمہ ایریا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (GADOگرم چشمہ موسمی تبدیلی کی تباہ کاریوں کا ادراک رکھتے ہوئے اس علاقے میں شجرکاری مہم کو اپنی پہلی ترجیح قراردی ہے۔ جیساکہ اسلام ہمارے دلوں میں درختوں سے لگاو کا جزبہ پیدا کرتاہے۔ انحضرت ﷺ کا شجرکاری کو صدقہ جاریہ قراردینا اور جنگ میں ثمردار اور سایہ دار درختوں کو کاٹنے کی ممانعت، یہ ساری باتیں ہمیں درختوں سے محبت کرنا سکھاتی ہیں۔ تاریخ میں اس امر کی بے شمار مثالیں موجود ہیں کہ مسلمان رہنماوں نے جنگلات کو ترقی دینے کی ہر ممکن کوشش کی۔بہت کم لوگ اس حقیقت سے با خبر ہونگے کہ درخت و جنگلات ہی ہیں جو کسی خطہ زمین کی آب وہوا کو موزوں اور معتدل نباتے ہیں یعنی جنگلات کی دائرہ اثر میں گرمیوں میں حد سے ذیادہ گرمی اور جاڑوں میں حد سے ذیادہ سردی نہیں ہونے پاتی۔ جنگلات کے قریب رہنے والے لوگ خوش باش اور چست و چالاک ہوتے ہیں جنگلات بارش لانے میں بھی مدد دیتے ہیں اوراس سے بڑھ کر یہ کہ بارش کی زور کو چھتری کی طرح روکتے ہیں جس سے بارش کی پانی آہستگی سے زمین میں جزب ہوجاتی ہے۔

گر م چشمہ ایریا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن گاڈو گرم چشمہ میں شجرکاری مہم کے حوالے سے جو خدمات انجام دی ہے جس کی مختصر جھلک ذیل کی چند سطور میں درج ہیں۔

 

۱۔ نہروں کی کشادگی
گر م چشمہ ایریا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (GADO) گرم چشمہ اب تک AKRSP چترال کی معاونت سے اپر گرم چشمہ کے کئی نہروں کی کشادگی میں اہم رول ادا کیا جن میں چنگیک بگوشٹ، روئی پائیں، گستنی تا روئی، لوہوک چینل شامل ہیں۔جس سے غیر آباد کو آباد کرنے اور شجرکاری کو وسعت دینے میں خیرخواہ اضافہ ہوا اور کمیونٹی کیساتھ ڈائیلاگ میں بھی توسیع شدہ نہروں کے نیچے درخت لگانے پر اتفاق ہوا تھا۔اس طرح کمیونٹی وہاں پر ہزاروں کی تعداد میں درخت لگاکر ادارے کی شجر کاری مہم میں مثبت کردار ادا کیا جوکہ ہر لحاظ سے قابل ستائش ہے۔ ڈونر ایجنسز سے درخواست کر تے ہیں کہ نہروں کی کشادگی اور نئے نہر یں تعمیر کرنے کو حوالے سے گاڈو GADOکی بھرپور مدد کیجائے جس سے اپر گر م چشمہ کے غیر آباد زمینوں تک پانی کی فراہمی کو یقینی بناکر ملین کے حساب سے درخت لگاسکتے ہیں۔

 

۲۔ ماڈل اور نمائشی باغ لگانے کا پروگرام
گر م چشمہ ایریا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (GADO) سال ۶۱۰۲؁ء لٹکوہ کے مختلف دیہات میں ماڈل باغ لگانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اس حوالے سے اے کے آر ایس پی چترال کی گاڈو کیساتھ تعاوں قابل حوصلہ رہااور گاڈو گرمچشمہ کم از کم 24 جگہوں پر نمائشی ماڈل باغات لگانے میں کامیاب ہوا۔ جہاں پر ہم اعلٰی کوالٹی کے سیپ، چیری اور خوبانی کے درخت لگا چکے ہیں جس سے لوگوں میں اپنے کھیتوں میں باغات لگانے کا جنون پیدا ہوا ہے اور اب تک سینکڑوں کی تعداد میں درخواستیں ملی ہیں مگرہم وسائل نہ ہونے کی بنا پر ان پر عمل کر نے سے قاصر ہیں اور متعلقہ اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ اس مد میں ہماری مدد کیجائے تاکہ ہم باغات لگانے میں با صلاحیت زمینداروں کی مدد کرکے شجرکاری کی مہم کو مزید کامیاب بناسکیں۔ جس سے لوگوں کی اقتصادی ترقی میں بھی خاطرخواہ اضافہ ہوگا۔گاڈو گر م چشمہ اس سلسلے میں زمینداروں کو پودوں کی حفاظت کیلئے باڑ لگانے کا بندوبست بھی کرتاہے۔ تاکہ پودوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

chitraltimes GADO projects kitchen gardening plantaiton 4

 

۳۔ کیچن گارڈننگ کا پروگرام
گر م چشمہ ایریا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (GADO) مختلف غریب گھروں میں جی بی سی پروگرام کے تحت کیچن گارڈننگ کا نظریہ متعارف کیا اس پروگرام میں غریب گھرانوں کو 16 عدد پھلدار پودے، مختلف سبزیوں کی بیج اورء کھاد فراہم کی گئیں۔ اس طرح ہم نے 174 غریب گھرانوں کی مدد کی اور لوگوں میں خود سے سبزیاں اگانے، اور درخت لگانے کا شعور بیدار کیا۔ اور لوگوں نے اس پروگرام سے بھر پور مدد حاصل کی۔

chitraltimes GADO projects kitchen gardening plantaiton 5

 

۴۔ سولر گرین ھاوسز کا قیام
گر م چشمہ ایریا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (GADO) یوسی لٹکوہ میں 8 عدد سولر گرین ہاوسز قائم کی ہے۔ جن سے سردیوں میں تازہ سبزیات ملتی ہیں اور وہاں پر پنیری پیدا کرکے سبزیاں اگانے میں آسانی پیدا ہوتی ہیں اور ساتھ میں سردیوں میں پھولوں کے پودوں کو محفوظ کیا جاتا ہے۔

chitraltimes GADO projects kitchen gardening plantaiton 6

 

۵۔ کمیونٹی کی مشترکہ زمینوں پر شجرکاری کا پروگرام
گر م چشمہ ایریا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (GADO) گذاشتہ سال بیگوشٹ ویلی کے بالائی حصے چینگیک میں کمیو نٹی لینڈ پر AKRSP کی تعاون سے کئی کنال زمین پر ایک لاکھ سے ذیادہ پودے لگانے میں کامیاب ہوا۔ یہ اپنی نوعیت کی پہلی وسیع تعداد میں شجرکاری کی کامیاب پروگرام تھا جس کی کامیابی میں اے کے آر ایس پی، گاڈو گرمچشمہ اور بگوشٹ کمیونٹی کی محنت قابل ستائش ہے اور یہ گلگت بلتستان اور چترال میں اپنی نوعیت کی کامیاب ترین پروگرام ثابت ہوا۔ اور گاڈو کے پاس اس طرح کے کئی جگہے موجود ہیں جہاں پر اس طرح کامیاب شجرکاری ممکن ہیں اور ہمیں اس سلسلے میں ڈونر ایجسز کی تعاوں درکار ہے۔

chitraltimes GADO projects kitchen gardening plantaiton 1

نیز یہ بات ہم وثوق سے کہہ سکتے ہیں کہ گر م چشمہ ایریا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (GADO) چترال میں کامیاب شجرکاری مہم چلانے والی پہلی تنظیم ہے اور اس طرح کے کامیاب مہم چلانے کا وسیع تجربہ رکھتی ہے۔ اور گاڈو کے پاس کامیاب شجرکاری کے لئے لینڈ اور پانی کی کوئی کمی نہیں۔ اس سلسلے میں خواہشمند ایجنسز سے اپیل ہے کہ وہ اپنے تعلقات گاڈو کے ساتھ قائم رکھیں۔

اصلاح الدین منیجر گاڈو گرم چشمہ

chitraltimes GADO projects kitchen gardening plantaiton 3

chitraltimes GADO projects kitchen gardening plantaiton 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, مضامینTagged
87350