Chitral Times

Apr 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صدر مملکت، وزیراعلیٰ پنجاب نے جیلوں میں مقید قیدیوں کی سزا میں کمی کر دی

شیئر کریں:

صدر مملکت، وزیراعلیٰ پنجاب نے جیلوں میں مقید قیدیوں کی سزا میں کمی کر دی

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ) صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے پنجاب کی جیلوں میں مقید قیدیوں کی سزا میں کمی کے تحت 28 اسیران رہا کر دیے گئے جبکہ 2367 کو سزاؤں میں کمی کا فائدہ پہنچا۔صدر پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے ماہ رمضان المبارک، یوم پاکستان اور عیدالفطر کی مناسبت سے قیدیوں کی سزا میں 90، 90 یوم کمی کا اعلان کیا۔حکام کے مطابق قیدیوں کو ملنے والی چھوٹ کے تحت 2367 قیدیوں کو سزا میں کمی کے طور پر فائدہ پہنچا اور 28 قیدی جیلوں سے رہا بھی ہوئے۔سزا میں کمی کا اطلاق زنا، دہشت گردی، ڈکیتی، اغوا، جاسوسی، بغاوت اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں کے سوائے دیگر جرائم کے اسیران کو ہوا۔اسی طرح، ایسے مرد قیدی جن کی عمر 65 سال یا اس سے زائد ہے اور اپنی سزا کا 1/3 حصہ کاٹ چکے ہیں اور ایسی خواتین قیدی جن کی عمر 60 سال یا اس سے زائد ہے اور اپنی سزا کا 1/3 حصہ کاٹ چکی ہیں اور ایسی خواتین قیدی جن کے ہمراہ بچے بھی موجود ہیں، انکو سزاؤں میں چھوٹ ملی ہے۔ نو عمر قیدی جن کی عمر 18 سال سے کم ہے اور اپنی سزا کا 1/3 حصہ کاٹ چکے ہیں ان پر بھی اس سزا میں کمی کا اطلاق ہوا ہے۔مالی غبن اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے قیدیوں پر اس سزا میں کمی کا اطلاق نہیں ہوا ہے۔

zardari presenting awards to military officials

صدر مملکت نے تینوں مسلح افواج کے 41 افسران کو ہلال امتیاز (عسکری) اور شہید کیپٹن عبدالولی کو ستارہ بسالت کے اعزاز سے نوازا

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے مثالی کارکردگی، پیشہ وارانہ لگن اور قائدانہ اور انتظامی خدمات کے اعتراف میں تینوں مسلح افواج کے 41 افسران کو ہلال امتیاز (عسکری)کے اعزازات جبکہ دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید کیپٹن عبدالولی کو ستارہ بسالت کا اعزاز عطاکیا۔یوم پاکستان کے سلسلہ میں مسلح افواج کے افسران کو اعلی ترین عسکری اعزازت کی تقریب ایوان صدر میں اتوار کی سہ پہر منعقد ہوئی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کی مسلح افواج کے جن 41 جنرل افسران کو ہلال امتیاز (عسکری) سے نوازا ان میں لیفٹیننٹ جنرل محسن محمد قریشی، ائیر مارشل عبدالمعید خان، ائیر مارشل طارق ضیاء ، ائیر مارشل غلام عباس گھمن، میجر جنرل شعیب احمد،میجر جنرل نصیر احمد، رئیر ایڈمرل حبیب الرحمان،میجر جنرل شازیہ نثار، میجر جنرل ندیم احمدرانا، میجر جنرل وسیم احمد خان، میجر جنرل ارشد نصیر، رئیر ایڈمرل احمد سلیمان، میجر جنرل ارشد محمود، میجر جنرل محمد عاطف منشاء، میجر جنرل جاوید دوست چانڈیو، میجر جنرل محمد عرفان خان، میجر جنرل سید آصف حسین، میجر جنرل شہریار پرویز خٹک، ائیر وائس مارشل ظفر اسلم، میجر جنرل عمران اللہ، رئیر ایڈمرل جواد احمد، رئیر ایڈمرل عبدالمنیب،رئیر ایڈمرل فیصل امین، میجر جنرل محمد رضا آزاد،میجر جنرل محمد اسحاق خٹک، میجر جنرل چوہدری امیر اجمل، میجر جنرل جواد احمد قاضی، میجر جنرل احمد بلال، میجر جنرل افتخار حسن چوہدری، میجر جنرل احسان علی، میجر جنرل کامران نذیر ملک، میجر جنرل واجد عزیز، میجر جنرل محمد عمربشیر، میجر جنرل اسد الرحمان افضل چیمہ، میجر جنرل مشتاق علی، میجر جنرل محمد امتنان بابر، میجر جنرل محمد فرحان یوسف، رئیر ایڈمرل سید فیصل علی شاہ،، میجر جنرل احسان الطاف اور میجر جنرل عبیرہ چوہدری شامل ہیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن عبدالولی شہید کو بعد از شہادت ستارہ بسالت سے نواز۔ کیپٹن عبدالولی شہید 8 ستمبر 2022 کو شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہوگئے تھے۔ان کا اعزاز شہید کے والد نے وصول کیا۔ صدر مملکت نے شہید کے والد کو اعزاز دینے کے بعد انھیں گلے لگا لیا اور شہید کو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔

 

chitraltimes president zardari presenting awards to military officials

 

سال2024 کا پہلا چاند گرہن کل ہوگا

کراچی(سی ایم لنکس)رواں سال 2024کا پہلا چاند گرہن کل بروز 25مارچ کو ہوگا جبکہ اسی سال کا پہلا مکمل سورج گرہن 8اپریل کو ہوگا۔اس حوالے سے ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ چاند اور سورج کے دونوں گرہنوں کو پاکستان میں دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔جزوی چاندگرہن کے دوران زمین کا بہت کم سایہ چاند پر نظر آئے گا، پینمبرل چاند گرہن کے دوران چاند کی چمک معمولی ماند پڑنے سے اکثرافراد کو گرہن کا علم نہیں ہوتا۔امریکا، یورپ کے بیشتر ممالک، آسٹریلیا، افریقہ، شمالی، مشرقی ایشیا میں چاند گرہن نظر آئیگا، چاند گرہن پاکستانی وقت کیمطابق صبح9بج کر53منٹ پر شروع ہوگا۔چاند گرہن دوپہر12 بج کر 12 منٹ پر عروج پر ہوگا، چاند گرہن کا اختتام دوپہر 2 بج کر 32 منٹ پرہوگا، مجموعی طور پر چاند گرہن کا دورانیہ 4گھنٹے40 منٹ ہوگا۔رواں سال دوسرا جزوی چاند گرہن 17 ستمبر کو ہوگا جبکہ مکمل چاند گرہن اگلے سال مارچ میں ہوگا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ 25 مارچ کو چاند گرہن کے چند دن بعد 8 اپریل کو مکمل سورج گرہن بھی ہوگا۔مکمل سورج گرہن کا نظارہ بھی امریکا اور کینیڈا میں ہوگا جبکہ پاکستان میں اسے دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86772