Chitral Times

May 8, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گورنر سے ملاقات کے خواہشمند مردان کے 3 معذور افراد کو گورنر ہاوس بلوا لیا گیا،  گورنر کا تینوں معذور افراد کو سرکاری ملازمتیں فراہم کرنے کا اعلان

Posted on
شیئر کریں:

گورنر سے ملاقات کے خواہشمند مردان کے 3 معذور افراد کو گورنر ہاوس بلوا لیا گیا،  گورنر کا تینوں معذور افراد کو سرکاری ملازمتیں فراہم کرنے کا اعلان

گورنر نے دفتر سے نکل کر انکا استقبال کیا، گورنر ہاؤس کی سیڑھیوں پر ہی معذور افراد کے ساتھ بیٹھ کر ان سے ملاقات کی

گورنر سے آل خیبر پختونخوا پولٹری ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد کی بھی ملاقات، پولٹری انڈسٹری کے مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ )گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے معذور افراد سے محبت و شفقت کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے ان سے ملاقات کے خواہشمند مردان سے تعلق رکھنے والے تین معذور افراد سیف الرحمان، رحمدل اور اسد خان کو گورنر ہاؤس بلوا لیا،گورنر نے اپنے دفتر سے نکل کر معذور افراد کا استقبال کیا۔معزوری کے باعث سیڑھیاں چڑھنے میں دشواری پر گورنر حاجی غلام علی نے سیڑھیوں پر ہی معذور افراد کے ساتھ بیٹھ کر ان سے ملاقات کی، اس موقع پر معذور افراد نے گورنر سے معذوروں کے کوٹہ میں ملازمت فراہم کرنیکی درخواست کی جس پر گورنر نے تینوں معذور افراد سے وعدہ کیا کہ بہت جلد انکو سرکاری ملازمت کے گھر پر آرڈر موصول ہو جائیں گے جبکہ اسکے علاوہ گورنر نے معذور افراد کا حوصلہ بڑھایا اور اپنی جانب سے نقد مالی امداد بھی کی۔معذور افراد نے شفقت، محبت، عقیدت کے برتاو پر گورنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ ملک کو حاجی غلام علی جیسے حکمران نصیب کرے جو معاشرے کے کمزور طبقہ کا خیال رکھنا اپنی زمہداریاں سمجھتے ہیں، اس موقع پر گورنر کا کہنا تھا کہ معذور افراد کی میرے دل میں جگہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ گورنر کا منصب سنبھالتیہی 2 ہزار سے زائد معذور بچوں کو گورنر ہاوس میں اپنا مہمان خاص بنایا تھا اور انکے سیر و تفریح کے ساتھ ظہرانہ کا بھی خصوصی بندوبست کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ انکی خواہش ہے کہ معذور افراد معاشرے کے صحتمند افراد کیطرح ساتھ عزت و وقار کے زندگی گزاریں،معذور افراد ہمارا حصہ ہیں اور ہماری خصوصی توجہ، محبت کے طلبگار ہیں، علاوہ ازیں گورنر سے آل خیبر پختونخوا پولٹری ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی ملوک خان کی سربراہی میں نمائندہ وفد نے بھی گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، وفد میں ظاہر شاہ، قاضی محمد جاوید اور صابر خان شامل تھے، وفد نے گورنر کو پولٹری انڈسٹری سے منسلک لیبر کو حائل مشکلات و مسائل سے متعلق آگاہ کیا،جس پر گورنر نے فوری طور پر متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں کہ پولٹری انڈسٹری کے مسائل و مشکلات کو حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں، اس موقع پر گورنر کا کہنا تھا کہ پولٹری انڈسٹری کو ترقی دیکر ملکی معیشت کو فائدہ اور پولٹری کے شعبہ میں روزگار کو فروغ دیا جاسکتا ہے، پولٹری انڈسٹری سے وابستہ افراد کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں گی۔

chitraltimes governor met special persons


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79965