Chitral Times

May 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کنگ سلمان ریلیف سینٹرکا پاکستان میں نان فوڈ آئٹمز اور ونٹر کٹس کی تقسیم کے پروجیکٹ کا آغاز

Posted on
شیئر کریں:

کنگ سلمان ریلیف سینٹرکا پاکستان میں نان فوڈ آئٹمز اور ونٹر کٹس کی تقسیم کے پروجیکٹ کا آغاز
کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے پاکستان میں سال 2023-24 کیلئے شیلٹر NFIs (نان فوڈ آئٹمز) اور ونٹر کٹس کی تقسیم کے پروجیکٹ کا آغاز۔

اسلام آباد ( چترال ٹایمزرپورٹ ) کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (KSrelief) نے پاکستان میں شیلٹر NFIs (نان فوڈ آئٹمز) اور ونٹر کٹس کی تقسیم کے پروجیکٹ کا آغاز کردیا جس کا مقصد 25,000 شیلٹر NFIs (نان فوڈ آئٹمز) اور 25,000 ونٹر کٹس ان افراد میں تقسیم کرنا ہے جو حال ہی میں سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں یہ پروجیکٹ چار مراحل پر مشتمل ہے۔ جوکہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) کے تعاون سے جاری ہے۔
حالیہ سال پاکستان کو مون سون کی غیر معمولی بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ایک نازک صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ ان سیلابوں نے ملک کے مختلف علاقوں میں لوگوں کی بڑی تعداد کو نمایاں طور پر متاثر کیا ہے۔ کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر ان متاثرہ علاقوں میں ضروری امداد فراہم کرنے میں سرگرم عمل ہے ۔

ونٹر پیکج کے پہلے مرحلے میں تین صوبوں میں کل 25,000 ونٹر کٹس تقسیم کی جا‏‏ئیگی۔ 11,000 ونٹر کٹس خیبر پختونخواہ میں پانچ اضلاع ، جن میں چترال اپر، چترال لوئر، دیر اپر، کوہستان اپر، اور سوات اپر شامل ہیں۔ دریں اثنا، صوبہ بلوچستان میں قلات، سوراب، قلعہ سیف اللہ اور زیارت کے علاقوں میں 8000 ونٹر کٹس مزید برآں، گلگت بلتستان کے سرد ترین علاقے میں غذر، استور اور گوپس یاسین میں 6000 کٹس تقسیم کی جائیں گی۔ ان ونٹر کٹس میں کل 50,000 لحاف اور 25,000 ونٹر کٹس شامل ہیں، جن میں مردانہ اور زنانہ گرم شالوں کے ساتھ ساتھ بچوں اور بڑوں کو سرد موسم میں گرم رکھنے کے لیے گرم ملبوسات شامل ہیں۔
اس پراجیکٹ کو انتہائی شفافیت کے ساتھ، NDMA، اقوام متحدہ کے مشنز، صوبائی اور مقامی حکومت کے تعاون سے عمل میں لایا جائے گا۔ اس مشترکہ کوشش کا مقصد 350,000 ضرورت مند افراد تک ریلیف پہنچانا ہے۔

 

chitraltimes king salma winter relief nonfood items chitraltimes king salma winter relief nonfood items group photo


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79959