Chitral Times

Jul 19, 2018

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

  • 7پولیس افسران کاتبادلہ،فداحسن ڈی آئی جی ٹریفک تعینات

    July 10, 2018 at 11:28 pm

    پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ )الیکشن کمیشن کے احکامات کی روشنی میں آئی جی خیبرپختونخوا نے مزید7افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کردیئے۔سنٹرل پولیس آفس پشاور سے جاری اعلامیہ کے مطابق آئی جی پولیس خیبرپختونخوا محمد طاہر نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں سنٹرل پولیس آفس پشاور میں تعیناتی کے منتظر گریڈ 19 کے ڈاکٹر محمد عابد خان کو ڈی آئی جی انکوائری اینڈ انسپکشن انٹرنل اکائونٹیبلٹی بیورو خیبرپختونخوا جبکہ چترال چرون سے تعلق رکھنے والے گریڈ 19 کے سید فدا حسن شاہ کو ڈی آئی جی ٹریفک خیبرپختونخواتعینات کردیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق ضلع مردان کے انسپکٹر کوثر خان کو قائمقام ایس ڈی پی او ٹوپی صوابی، انسپکٹر امجد کو پولیس لائن ڈیرہ اسماعیل خان سے آر پی او بنوں کا ڈسپوزل ، آر آئی سی پی سی یونیورسٹی کیمپس پشاور انسپکٹر فضل ربی کو قائمقام ڈی ایس پی یونیورسٹی آف پشاور، قائمقام ایس ڈی پی او میدان لوئر دیر انسپکٹر رحمت اللہ کو قائمقام ڈی ایس پی سی ٹی ڈی خیبرپختونخواجبکہ انسپکٹر سید الرحمن کو لوئر دیر سے قائمقام ایس ڈی پی او میدان لوئر دیر تعینات کردیا گیا ہے۔


     

  • error: Content is protected !!