Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تجدیدی فیس کی عدم ادائیگی پر متعدد اخبارات، اشتہاری ایجنسیوں کی ڈیکلریشن کی منسوخی کا فیصلہ

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ خیبر پختونخوا نے فوری طور پر سالانہ تجدیدی فیس کی عدم ادائیگی اور رجسٹریشن نہ کرانے پر 50 اخبارات اور 30 اشتہاری ایجنسیوں کی ڈیکلریشن کی منسوخی کے علاوہ میڈیا لسٹ اور صوبائی پینل سے انکے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ نے نوٹسز اور اخباری اشتہار کے ذریعے تمام اخبارات اور اشتہاری ایجنسیوں کو تجدیدی فیس کی بروقت ادائیگی، رجسٹریشن کرانے اور خلاف ورزی کی صورت میں ڈیکلریشن کی منسوخی سمیت میڈیا لسٹ اور محکمہ کے صوبائی پینل سے اخراج کے بارے میں مطلع کیا تھا۔اسی طرح ان اداروں کی کاکردگی میں موجود نقائص کو دور کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی تھیں۔ ان ہدایات سے پہلوتہی برتنے والے تقریباً 50 اخبارات اور 30 اشتہاری ایجنسیوں کی لسٹیں تیار کی جا چکی ہیں جن کے خلاف خیبر پختونخوا پریس، نیوز پیپرز، نیوز ایجنسیز اینڈ بوک رجسٹریشن ایکٹ 2013، رولز 2017 اور ایڈورٹائزمنٹ پالیسی 2018 کے تحت رجسٹریشن فیس کی عدم ادائیگی، اشاعت میں بے قاعدگی، فوٹوکاپی مواد کی اشاعت، آوٹ سٹیشن پرنٹنگ اور دیگر بے قاعدگیوں کی پاداش میں قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
45224