Chitral Times

May 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پی ٹی آئی کے سینیٹ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد، کاغذات مسترد کرنا افسوسناک ہے، مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف

Posted on
شیئر کریں:

پی ٹی آئی کے سینیٹ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد، کاغذات مسترد کرنا افسوسناک ہے، مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف
سینیٹ الیکشن میں حصہ لینا ہمارا آئینی،قانونی اور جمہوری حق ہے
پشاور:عام انتخابا ت کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے مینڈیٹ کو تسلیم نہ کرنے کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے، لغو و بے بنیاد وجوہات کی بنیاد پر پی ٹی آئی کے سینیٹ کے امیدواروں کے کاغذات مسترد کئے گئے

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے بدھ کے روز جاری ایک بیان میں الیکشن کمیشن کی جانب سے سینیٹ انتخابات کیلئے پی ٹی آئی رہنماوں کے کاغذات مسترد ہونے کے بعد اپنے ردعمل میں کہا کہ زلفی بخاری،مراد سعید،اعظم سواتی اور دیگر پی ٹی آئی امیدواروں کواس ڈر سے باہر کیا گیا کہ وہ سینیٹ میں عوام کی نمائندگی کو حقیقی انداز میں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ارباب اختیار،ارباب اقتدار اور فیصلہ سازوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ عوام کو انکی نمائندگی کے حق سے محروم نہ کریں، سینیٹ الیکشن میں حصہ لینا ہمارا آئینی،قانونی اور جمہوری حق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو سینیٹ الیکشن سے دور رکھنے سے جمہوری نظام پر منفی اثرات مرتب ہونگے،پی ٹی آئی کیساتھ ظلم و زیادتی کا سلسلہ بند کیا جائے اور بانی پی ٹی آئی سمیت ہمارے گرفتار کارکنوں کو فی الفور رہا کیا جائے۔مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ غیر ضروری طور پر قانون کاغیر قانونی استعمال بند کیا جائے۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86549