Chitral Times

Apr 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

یونیورسٹی آف چترال کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرظاہرشاہ کا تین سالہ ٹینورمکمل، ان کے اعزاز میں الوداعی افطار پارٹی

شیئر کریں:

یونیورسٹی آف چترال کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرظاہرشاہ کا تین سالہ ٹینورمکمل، ان کے اعزاز میں الوداعی افطار پارٹی

چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) وائس چانسلریونیورسٹی آف چترال پروفیسرڈاکٹرظاہرشاہ صاحب کاٹینیورمکمل ہونےکے موقع پرچترال یونیورسٹی ٹیچرزایسوسی ا یشن (CUTA)کی جانب سے ان کے اعزاز میں الوداعی افطار ڈنر اور تقریب کا انعقاد کیاگیا۔تقریب کی نظامت لیکچررحفیظاللہ کررہےتھے اور ڈاکٹرعبادت الرحمن نےتلاوت قرآن سےتقریب کاباقاعدہآغازکیا۔
تقریب میں یونیورسٹی کےاساتذہ ، مختلف شعبہ جات کےسربراہان کی بڑی تعداد کےعلاوہ ایڈیشنل رجسٹرارڈاکٹر محمد صاحب خان اور وائس چانسلرکےسیکرٹری شفیق احمد بھی موجود تھے ۔ اس موقع پرچترال یونیورسٹی ٹیچرزایسوسی ایشن کے صدر بشارت حسین نےیونیورسٹی فیکلٹی کی طرف سے وائس چانسلر کوانتہائی نامساعد حالات کےباوجودیونیورسٹی آف چترال کے مسائل حل کرنے اور یونیورسٹی کو آگے لے جانے کے اقدامات کو سراہتے ہوئےوائس چانسلر کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کاشکریہ ادا کیا۔ انہوں نےکہاکہ وائس چانسلر نےیونیورسٹی آف چترال کے مسائل حل کرتےہوئےیونیورسٹی کوایک مضبوط بنیادفراہم کی ۔ ان اقدامات سےیونیورسٹی کےشاندار مستقبل کاآغازہواہے۔انہوں نےخاص طور پریونیورسٹی کےملازمین کی سروس کےحوالےسے موجود مسائل ذاتی دلچسپی لےکر حل کرنےپرتمام سٹاف کی طرف سےوائس چانسلر کاشکریہ ادا کیا۔ اس کےساتھ ساتھ یونیورسٹی کے تمام ڈیپارٹمنٹس میں ایم فل پروگرام کا اجراء ایک بڑی کامیابی ہے۔ وائس چانسلر کےدور میں یونیورسٹی کی تعمیر کے لئے زمین کا حصول اور تعمیراتی کام کےآغازکاکریڈٹ بھی انہی کوجاتاہے۔

 

اس موقع پراظہارخیال کرتےہوئےلیکچررانگلش ظہور الحق دانش نےوائس چانسلر کی وضع داری اور شرافت کاخصوصی ذکرکیا۔ ان کاکہناتھاکہ متفرق معاملات میں اختلاف رائےکےباوجودوائس چانسلر نے ان دفتری معاملات کوکبھی ذاتی تعلقات پرحاوی ہونےنہیں دیا اور ہمیشہ اختلاف رائےکوخند ہ پیشانی سے قبول کیا اور چھوٹےبڑےہرایک کے دل میں جگہ بنائی۔ وائس چانسلر کوفیکلٹی کی طرف سےیادگاری شیلڈپیش کی گئی اور روایتی چترالی چغہ اور چترالی ٹوپی کاتحفہ پیش کیاگیا۔

 

وائس چانسلر نےاپنےالوداعی خطاب میں چترال یونیورسٹی کےاساتذہ اور دیگرسٹاف کی لگن ، محنت اور جذبےکواپنی کامیابیوںمیں مکمل حصہ دار قرار دیا۔ انہوں نےکہاکہ ان کے دور میں جو بھی کام ممکن ہوئے وہ ٹیم ورک کےبغیرممکن نہیں تھا۔ اور وہ اپنی کامیابیوں کا کریڈٹ یونیورسٹی کے ملازمین سمیت چترال یونیورسٹی کےدیگرسٹیک ہولڈرز بشمول مقامی سیاسی اور سماجی قیادت کودیتےہیں۔ انہوں نے امید ظاہرکی کہ یونیورسٹی کے ملازمین اسی لگن اور محنت سےکام جاری رکھیں گے۔ صوبے اور وفاق کی سطح پر موجود سیاسی قیادت یونیورسٹی کو بھرپور سپورٹ کریں گے تاکہ یونیورسٹی آف چترال حقیقی معنوں میں اپنےاہداف حاصل کرسکے۔ یونیورسٹی کیمپس کی تعمیرشروع ہونےسےایک اور سنگ میل عبور ہوگیاہے ۔ انشاء اللہ یونیورسٹی بہت جلد ملکی سطح پراپنی ایک شاندارشناخت اور پہچان قائم کرےگی۔ وائس چانسلر نےتقریب کے انعقاد پر چترال یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر بشارتحسین ، ان کی کابینہ ، تمام شرکا اور منتظمین کاخصوصی شکریہ ادا کرتےہوئےکہاکہ وہ چترال سےعزت، احترام اور خلوص کے بے شمار رشتے اور بے شمار خوبصورت یادیں لےکررخصت ہورہےہیں جو کہ ان کےلئےکسی بڑےسرمایےسےکم نہیں ۔ تقریب کا اختتام دعائیہ کلمات سےہوا۔

یادرہے کہ یونیورسٹی آف چترال کے وائس چانسلر ڈاکٹر ظایر شاہ اپنا تین سالہ ٹینور مکمل کرکے چترال سے رخصت ہوگئے ہیں،

chitraltimes vc chitral university zahir shah farewell party 1 chitraltimes vc chitral university zahir shah farewell party 2

chitraltimes vc university of chitral dr zahir zhah farewell party 4

chitraltimes vc university of chitral dr zahir zhah farewell party 6

chitraltimes vc university of chitral dr zahir zhah farewell party 2 chitraltimes vc university of chitral dr zahir zhah farewell party 1

chitraltimes vc university of chitral dr zahir zhah farewell party 5

chitraltimes uoch cuta farewell party for vc zahir shah


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
86540