Chitral Times

Mar 7, 2021

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لواری ٹنل سے آمدورفت کیلئے نیا شیڈول جاری،رات10 بجے سے صبح 6 بجے تک ٹنل بند رہیگی

شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے ) نے سردیوں میں لواری ٹنل سے آمدورفت کیلئے نیا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق ٹنل صبح چھ بجے سے سات بجے تک ، دن نو بجے سے ایک بجے تک ، دو بجے سے چھ بجے تک اور رات سات بجے سے رات دس بجے تک ٹنل سے آمدورفت کی اجازت ہوگی۔ جبکہ رات10 بجے سے صبح 6 بجے تک ٹنل مکمل بندرہیگی۔ اس شیڈول کو دوبارہ جاری کرتے ہوئے دیر اپر انتظامیہ نے بھی ٹرانسپورٹرکو ہدایت کی ہے کہ وہ شیڈول کے مطابق سفر کریں اوردوران سفر سنو چین کا استعمال ضرور کریں ۔


شیئر کریں: