Chitral Times

May 21, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اسلام آباد ایئرپورٹ 15سال کیلئے آؤٹ سورس کرنیکا فیصلہ، ٹینڈر جاری

Posted on
شیئر کریں:

اسلام آباد ایئرپورٹ 15سال کیلئے آؤٹ سورس کرنیکا فیصلہ، ٹینڈر جاری

اسلام آباد( چترال ٹایمزرپورٹ )حکومت نے اسلام آباد ایئرپورٹ کو 15 سال کیلئے آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کرلیا، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی ٹینڈر جاری کردیا۔حکومت نے اسلام آباد ایئرپورٹ کو 15 سال کیلئے آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس کے بعد سول ایوی ایشن کی جانب سے آؤٹ سورسنگ کیلئجے بین الاقوامی ٹینڈر جاری کردیا گیا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے خواہشمند کمپنیوں کو 8 نومبر تک درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ٹینڈر کے مطابق درخواست کے ساتھ کمپنیوں کو 5 ہزار ڈالر (ناقابل واپسی) کی رقم جمع کرانا لازمی ہوگی۔حکام کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے سے ملک میں زرمبادلہ آنے کے ساتھ ساتھ ان ہوائی اڈوں پر بین الاقوامی معیار کی سہولیات بھی مسافروں کو میسر آئیں گی۔

 

 

نیشنل گروتھ سینٹر کا افتتاح،مقصد ملک میں شرح نمو اور اس کی رفتار بڑھانا ہے،وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے منگل کو باقاعدہ طور پر نیشنل گروتھ سینٹر کا افتتاح کر دیا جس کا مقصد ملک میں شرح نمو اور اس کی رفتار کو بڑھانا ہے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ 20 ویں صدی میں آنے والے صنعتی انقلاب کے ذریعے تبدیلی لائی گئی،اس کے بعد انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ارتقائی منازل طے کیں جبکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی سے دوری کئی ممالک کی ترقی میں رکاوٹ بن گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ دیرپا ترقی کے لئے تمام علاقوں کو شراکت دار بنانا ہوگا،دنیا میں ترقی کے لئے نمو سینٹر زبنائے گئے جن کی وجہ سے ترقی ہوئی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ شرح نمو کو 6 سے 8 فیصد تک لے کر جانا اور برقرار رکھنا ضروری ہے کیونکہ ہماری معیشت کا سٹرکچر معاشی شرح نمو کو پائیدار ہونے نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ 2017 اور 2023 میں آبادی کی شرح میں اضافہ ہوا، ہماری آبادی بڑھنے کا تناسب 2.55 فیصد تک پہنچ گیا ہے، آبادی کو مدنظر رکھتے ہوئے وسائل کی کمی کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں عدم مساوات اور عدم مسابقت کو ختم کرنا ہے،پاکستان میں 20 پسماندہ ترین اضلاع میں سے 11 بلوچستان میں ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بلوچستان کا امیر ضلع پنجاب کے غریب ضلع کے برابر ہے۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
77690