Chitral Times

May 13, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وادی آرکاری کی سڑک سے برف ہٹاتے ہوئے ایکسویٹرکو حادثہ، ایکسویٹر ڈرائیور موقع پر جان بحق، مرحوم کے والدین سے فوری امداد کی جائے۔ سابق ناظم عبد المجید

شیئر کریں:

وادی آرکاری کی سڑک سے برف ہٹاتے ہوئے ایکسویٹرکو حادثہ، ایکسویٹر ڈرائیور موقع پر جان بحق، مرحوم کے والدین سے فوری امداد کی جائے۔ سابق ناظم عبد المجید

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) حالیہ شدید برفباری کےبعد چترال کے دورآفتادہ علاقہ آرکاری کی سڑک سے برف ہٹانے کے دوران گزشتہ دن ایکسویٹر حادثے کا شکار ہونے کے باعث ایکسویٹر اپریٹر امیر ولد غلام شاہ ساکن ارکاری چترال لوئیر موقع پر جان بحق ہوگئے، جو ایک نجی ایکسویٹرکے اپریٹر تھے۔ علاقے کے سابق ناظم عبد المجید نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ مرحوم امیر اپنے والدین کا اکلوتا کفیل تھا، جس کی حادثاثی موت کے بعد ان کا خاندان شدید متاثر ہوگیاہے،

 

chitraltimes exivator operator amir file photo

File photo : Amir (late) 

 

سابق ناظم کے مطابق امیر کا والد غلام شاہ ایک غریب اور معذور ہے جبکہ والدہ بیمار ہے اب اس کیلیے دوائی خریدنے والا بھی کوئی نہیں رہا۔ لہذا ان کی فیملی فوری امداد کے طلبگار ہے، انہوں نے کہا کہ حالیہ طوفانی بارشوں اور شدید برف باری کے باعث وادی آرکاری بری طرح متاثر ہوی تھی علاقے کے تمام راستے بند ہیں۔ خواتین، بچوں، بوڑھوں اور طلباء و طالبات کو سکول، کالج جانے یا لوگوں کو ہسپتال جانے میں نہایت مشکلات کا سامنا ہے۔ راستے بند ہونے کی وجہ سے اشیاء خوردنوش کی بھی شدید قلت پیدا ہوئی ہے، انھوں نے تمام مقتدر حلقوں اور مرکزی و صوبائی حکومتوں سے ایکسویٹر اپریٹر کے والدین کے ساتھ فوری امداد اور علاقے کے لوگوں کی حالت زار پر رحم کی اپیل کی ہے ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
86271