Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

موڑکہو ، 2015کے زلزلے میں مکانات سے محروم بیوہ تاحال امداد کے منتظر، داد رسی کی اپیل

شیئر کریں:

موڑکہو ( نمائندہ چترال ٹائمز ) خونزہ زرین بیوہ نواز خان ساکنہ گہت موڑکہونے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ ان کے مکانات 2015کے زلزلے میں منہدم ہوگئے تھے۔ مگر تاحال ان کو کوئی امداد نہیں ملی ۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ مذکورہ بیوہ کے مکانات منہدم ہونے کی تصدیق موقع پر متعلقہ حکام نے کردی تھی ۔ جبکہ منتخب نمائندگان نے بھی موقع پر دورہ کرکے ان کو یقین دلائے تھے کہ ان کے مکانات کی دوبارہ تعمیر کو یقینی بنایا جائیگا۔ مگر تاحال ان کے ساتھ کوئی امداد نہیں کی گئی ۔جبکہ خاتون نارینہ اولاد سے بھی محروم ہے ۔جس کی وجہ سے مکانات تاحال کھنڈرات کا منظر پیش کررہے ہیں ۔ اور وہ کھلے اسمان تلے حکومتی و غیر حکومتی اداروں کی امداد کامنتظر ہے ۔ انھوں نے ڈپٹی کمشنر چترال ، صوبائی حکومت اور کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس سے معاملے کی تحقیقات اور داد رسی کا مطالبہ کیاہے ۔ انھوں نے مذید بتایا کہ وہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امداد سے بھی محروم ہے ۔
mulkhow motasir khatoon2

mulkhow motasir khatoon22


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
10129