Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ اعلیٰ تعلیم میں کالج کیڈر کے گیارہ پروفیسروں کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری

شیئر کریں:

محکمہ اعلیٰ تعلیم میں کالج کیڈر کے گریڈ 19اور 20کے گیارہ پروفیسروں کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ)حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں محکمہ اعلیٰ تعلیم میں کالج کیڈر کے گریڈ19اور20کے گیارہ پروفیسروں(مرد و خواتین) کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق جی جی ڈی تاجو بی بی چارسدہ میں تعینات ایسوسی ایٹ پروفیسر شکیلہ بیگم کو تبدیل کر کے ان کو جی سی جی سی گلبہار پشاور میں تعینات کر دیا گیا ہے۔اسی طرح ایسوسی ایٹ پروفیسر جی سی جی سی گلبہار پشاور نگہت تبسم کو تبدیل کر کے انکو جی جی ڈی سی تاجو بی بی چارسدہ ،ایسوسی ایٹ پروفیسر جی جی ڈی سی ڈگر بونیر ،طاہرہ ساغر ڈار کو تبدیل کر کے ان کو اپنی ہی تنخواہ اور سکیل میں بحیثیت پرنسپل جی جی ڈی سی تاجو بی بی چارسدہ،ایسو سی ایٹ پروفیسر ؍پرنسپل جی جی ڈی سی تاجو بی بی چارسدہ،روحینہ معروف کو جی جی ڈی سی تاجو بی بی چارسدہ میں بحیثیت ایسوسی ایٹ پروفیسر اور ایسوسی ایٹ پروفیسر جی پی جی سی نمبر1ایبٹ آباد(زیر تبادلہ جی پی جی سی مٹہ سوات)،مختیا رعلی کو اپنی ہی تنخواہ اور سکیل میں بحیثیت پروفیسر گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر1 ایبٹ آباد میں تعینات کر دیاگیا جبکہ ایسوسی ایٹ پروفیسر ؍پرنسپل جی جی ڈی سی نمبر2ہری پور (زیر تبادلہ جی جی ڈی سی،KTSہری پور)فرحت سلطانہ کو جی جی ڈی سی نمبر2ہری پور میں بحیثیت پرنسپل برقرار دکھا گیا۔اسی طرح ایسوسی ایٹ پروفیسر جی جی پی جی سی ہریپور(زیر تبادلہ بحیثیت پرنسپل جی جی ڈی سی نمبر2ہری پور) نگہت شاہین کو جی جی پی جی سی ہری پور میں بحیثیت ایسوسی ایٹ پروفیسر، ایسوسی ایٹ پروفیسر؍انچارج پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج زیدہ صوابی (زیر تبادلہ بحیثیت پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج گندف صوابی)فرخندہ شاہ کو جی ڈی سی زیدہ صوابی میں بحیثیت ایسوسی ایٹ پروفیسر برقرار رکھا گیا اور پروفیسر جی پی جی سی مردان(زیر تبادلہ بحیثیت انگلش پروفیسر؍پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج طوطہ کان) افتخار علی کو تبدیل کر کے انکو اپنی ہی تنخواہ اور اسکیل میں بحیثیت پرنسپل جی پی جی سی صوابی،پروفیسرجی پی جی سی درگئی مالاکنڈ(زیر تبادلہ بحیثیت پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج طوطا لئی بونیر)رحیم گل کو تبدیل کر کے انکو گورنمنٹ ڈگری کالج طوطہ کان میں بحیثیت پرنسپل اور پروفیسر گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر2ڈی آئی خان(زیر تبادلہ بحیثیت پروفیسر جی پی جی سی بنوں)شریف اللہ کو تبدیل کر کے ان کو گورنمنٹ ڈگری کالج غوری والہ بنوں میں بحیثیت پرنسپل تعینات کر دیاگیا ہے۔ اس امر کااعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کئے گئے ایک اعلامیے میں کیاگیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
735