Chitral Times

May 13, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سڑکیں بند، بجلی ندارد، لویر اور اپر چترال میں کاروبار زندگی مفلوج ، دفاتر میں حاضری نہ ہونے کے برابر رہی

Posted on
شیئر کریں:

سڑکیں بند، بجلی ندارد، لویر اور اپر چترال میں کاروبار زندگی مفلوج ، دفاتر میں حاضری نہ ہونے کے برابر رہی

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) لویر اور اپر چترال میں کاروبار زندگی پیر کے روز بھی مفلوج ہوکر رہ گئی اور چترال کو اپر چترال اور لوٹ کوہ سے ملانے والی سڑکیں بند رہنے، بجلی نہ ہونے اور سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کی وجہ سے سرکاری اور غیر سرکاری دفاتر اور بازار کا رخ نہیں کیا جس کی وجہ سے دفاتر میں حاضری نہ ہونے کے برابررہی جبکہ تعلیمی اداروں کو ایک ہفتے کے لئے بند کردئیے گئے ہیں۔ چترال بونی روڈ کاری کے مقام پر پہاڑی تودہ گرنے سے بند ہے جبکہ گرم چشمہ روڈ کو شوغور کے مقام تک کلئیر کردیا گیا ہے۔ لواری ٹنل کے دونوں اطراف میں چھ فٹ سے ذیادہ پڑگئی ہے جسے چترال کی سائیڈ پر صاف کرکے موٹر گاڑیوں کی ٹریفک کے قابل بنادی گئی ہے لیکن اپر دیر سائیڈ پر کئی مقامات پر برفانی تودہ گرنے سے سڑک کو نہیں کھولا جاسکا ہے۔ پہاڑی مقامات پر سڑکوں پر برفانی اور پتھر گرنے کے حدشات کے پیش نظر بھی شہر کی طرف سے بہت کم لوگ سفر کررہے ہیں۔ چترال کا رابطہ لواری ٹاپ کے مقام پر ذیادہ برف پڑنے کی وجہ سے نیشنل گرڈ سے رابطہ منقطع ہے جبکہ گولین گول سے بجلی کو جوٹی لشٹ کے مقام پر گرڈ اسٹیشن میں ترسیل کے بعد تقسیم کے کام میں تکنیکی مسائل پیش آرہے ہیں جس کی وجہ سے بجلی بھی بحال نہ ہوسکی ہے۔ چترال کے دوردراز کی وادیوں بروغل، یارخون، لاسپور، تریچ اور اویر سے مواصلاتی رابطہ منقطع ہونے اور سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے نقصانات کے بارے میں معلومات حاصل کرنے میں دشواری پیش آرہی ہیں۔

chitraltimes chitral snowfall and road blackages 19 chitraltimes chitral snowfall and road blackages 20 chitraltimes chitral snowfall and road blackages 13 chitraltimes chitral snowfall and road blackages 12


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
85919