Chitral Times

May 13, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال میں چار دنوں سے جاری بارش اور برفباری کے بعد آج چترال میں دھوپ نکل آئی، انٹرنیٹ سروس جذوی طور پر بحال، سڑکیں اور بجلی کانظام تاحال بحال نہ ہوسکی  

Posted on
شیئر کریں:

چترال میں چار دنوں سے جاری بارش اور برفباری کے بعد آج چترال میں دھوپ نکل آئی، انٹرنیٹ سروس جذوی طور پر بحال، سڑکیں اور بجلی کانظام تاحال بحال نہ ہوسکی

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کے طول وعرض میں گزشتہ چار دنوں سے برف باری کے بعد آج چترال شہر اور گردونواح میں دھوپ نکل آئی ہے ،گھروں میں محصور لوگ باہر نکل کر چھتوں سے برف ہٹانے میں مصروف ہیں، چترال شہر میں تقریبا ڈیڈھ فٹ اور اپر و لوئر چترال میں دوفٹ تک برف پڑچکی ہے، چترال کے تمام راستے فلحال بند ہیں، لواری ٹنل اپروچ روڈ پر چھ فٹ تک برف باری ہوئی جبکہ دیر سائیڈ میں برفانی تودہ گرنے سے چترال پشاور روڈ گزشتہ تین دنوں سے بند ہے، شدید برفباری میں چھت گرنے کے متعدد واقعات رونما ہوئے ہیں ، جس کے باعث خیرآباد میں ایک بچی جان بحق جبکہ دیگر علاقوں میں 7 افراد زخمی ہیں۔ گرم چشمہ، کالاش ویلی اور ویلیز روڈ بھی بند ہیں، چترال بونی روڈ کاری کے مقام پر برفانی تودہ اور لینڈ سلائڈنگ کے باعث ہرقسم کی ٹریفک بند ہے، ڈپٹی کمشنر لوئیر چترال کے مطابق موسم سازگار ہونے کی صورت میں اج شام تک چترال بونی روڈ کھول دیا جائیگا۔

ذرائع کے مطابق مستوج سے ریشن تک سڑک کھلی ہے اور فورویل گاڑیوں کے لئے ٹریفک بحال ہے، تاہم ریشن پوکیڑ کے مقام پر پہاڑی تودہ گرنے سے سڑک ٹریفک کے لئے بند ہے۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترا ل محمد عرفان کے مطابق اپر چترال میں تباہ کن برفباری کے بعد روڈ سمیت دوسرے فسیلٹیز کی بحالی کی سرگرمیاں شروع ہیں۔ اپر چترال میں بجلی کی نظام درہم برہم اور سڑکوں میں تقریباً ڈھائی فٹ برف پڑ چکی ہے۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین تمام سرگرمیوں کا خود جائزہ لے رہے ہیں۔ اج ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین نے اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر شاہ عدنان کے ہمراہ چترال مستوج روڈ اور بجلی کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ڈپٹی کمشنر نے چترال مستوج روڈ اور دیگر رابطہ سڑکوں کی فوری بحالی کے لئے این،ایچ،اے سمیت دوسرے متعلقہ سٹیک ہولڈرز کو احکامات جاری کیں۔چترال مستوج روڈ بمقام پھوک کیٹر پل پہاڑ گرنے کی وجہ سے بند ہے اور ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر بحالی کام جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے بجلی کی ترسیل کے نظام کا جائزہ لیا اور اسسٹنٹ ریزیڈنٹ انجینئر پیڈو کو بجلی کی ترسیل کو فوری طور پر بحال کرنے کی ہدایت کی۔ بجلی کی بحالی کا کام زور و شور سے جاری ہے۔ مقامی افراد کے ساتھ مل کر لیویز فورس اپر چترال کےاہلکار بحالی کے کاموں میں حصہ لے رہے ہیں۔اپر چترال میں کمیونیکیشن /نیٹ ورک کے نظام درہم برہم ہیں اور ڈپٹی کمشنر نےنیٹ ورک کے نظام کو بحال کرنے کے لئے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کئے ہیں۔
دریں اثنا چترال کے مختلف علاقوں میں پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ سروس جذوی طور پربحال ہوگیا ہے ، تاہم بجلی گزشتہ تین دنوں سے معطل ہے، جس کی وجہ سے علاقہ تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے، امید ہے آج شام تک چترال ٹاون ایریامیں بجلی بحال کردی جائیگی۔

chitraltimes chitral snowfall and road blackages 3 chitraltimes chitral snowfall and road blackages 4 1 chitraltimes chitral snowfall and road blackages 5 chitraltimes chitral snowfall and road blackages 6 chitraltimes chitral snowfall and road blackages 7 chitraltimes chitral snowfall and road blackages 8 chitraltimes chitral snowfall and road blackages 9 chitraltimes chitral snowfall and road blackages 10 chitraltimes chitral snowfall and road blackages 11 chitraltimes chitral snowfall and road blackages 12 chitraltimes chitral snowfall and road blackages 13 chitraltimes chitral snowfall and road blackages 14 chitraltimes chitral snowfall and road blackages 15 chitraltimes chitral snowfall and road blackages 16 chitraltimes chitral snowfall and road blackages 1 chitraltimes chitral snowfall and road blackages 17 chitraltimes chitral snowfall and road blackages 18 chitraltimes chitral snowfall and road blackages 19 chitraltimes chitral snowfall and road blackages 20

chitraltimes chitral snowfall and road blackages 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
85896