Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال میں گرمی میں غیر معمولی اضافہ، دریاکی کٹایی کی زد میں اکر پاور یارخون پل اور راستہ دریا برد، کھوژ اور دیوان گول کے عوام بھی محصور

شیئر کریں:

اپر چترال میں گرمی میں غیر معمولی اضافہ، دریاکی کٹایی کی زد میں اکر پاور یارخون پل اور راستہ دریا برد، کھوژ اور دیوان گول کے عوام بھی محصور

مستوج ( نمایندہ چترال ٹایمز ) اپر چترال کے متعدد مقامات پر سیلابی صورت حال، مستوج کے علاقے پاور یارخون میں رابطہ سڑک دریا برد، کھوژ میں سڑک دریا کی کٹائی کے نذر ہوگئی، جبکہ چترال شندور روڈ پر دو دنوں سے سیاح ہرچین اور گشٹ کے مقامات پرمشکلات کا شکار ہیں،

چترال میں گرمی کی شدت میں اچانک اضافے کی وجہ سے اپر چترال کے متعدد مقامات پر سیلاب انے سے رابطہ سڑکیں اور پل ٹوٹ گئے ہیں، مستوج کے نواحی گاوں کھوژ میں دریا ئے یارخون کی کٹائی کے زد میں اکر رابطہ سڑک مکمل طور پر دریا برد ہوگیا ہے، جس کیوجہ سے کھوژ اور دیوان گول کے سینکڑوں گھرانوں کا ضلعے کے دوسرے علاقوں سے رابطہ منقطع ہے اور لوگ محصور ہوگئے ہیں۔ دریا کی کٹایی مسلسل جاری ہے، جس کی زد میں انے سے زرعی زمینات، باغات اور کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے ، کیی چکورم زمین دریا برد ہونے کے ساتھ پھلدار اور غیر پھلدار درخت بھی بہہ گیے ہیں، جبکہ بعض زمیندار مذید کٹایی کے خدشے کے پیش نظر درختوں کو بے وقت کاٹنے پر بھی مجبور ہیں۔

مستوج ہی کے علاقہ پاؤر یارخون میں دریائے کی کٹائی کی وجہ سے سڑک اور پل دریا برد ہوگیا ہے، ہزاروں گھرانوں کا چترال سے رابطہ منقطع ہے،
اسی طرح چترال شندور روڈ پر گشٹ، ہرچین اور شاہی داس کے مقامات پر نالہ میں شدید طغیانی اور سیلابی صورت حال ہے، گزشتہ رات ہزاروں سیاح ان مقامات پر پھنسے رہے، ہرچین نالہ میں دو گاڑیاں بھی سیلاب میں بہہ گئے،
سیاحوں کا کہناہے کہ علاقے میں پی ڈی ایم اے اور این ڈی ایم اے کا کردار نہ ہونے کے برابر ہے، ان کہنا تھا کہ ایک انٹرنیشنل ایونٹ شندور میں منعقد ہورہا تھا،اندرون ملک کے ساتھ بیرونی سیاح بھی فیسٹول میں شرکت کے بعد واپسی پر دو دنوں سے پھنسے ہوئے ہیں، مگر کوئی پوچھنے والا نہیں۔

chitraltimes khuzh mastuj road washed away in heavy flood crops6

chitraltimes Power yarkhun road washed away in heavy flood bridge2

chitraltimes Power yarkhun road washed away in heavy flood4

chitraltimes Power yarkhun road washed away in heavy flood bridge chitraltimes Power yarkhun road washed away in heavy flood chitraltimes khuzh mastuj road washed away in heavy flood crops2 scaled chitraltimes khuzh mastuj road washed away in heavy flood crops trees 1 1 scaled chitraltimes khuzh mastuj road washed away in heavy flood crops trees scaled


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
63173