Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال اورملاکنڈ ڈویژن میں منگل سے دوبارہ برفباری کا امکان ہے..محکمہ موسمیات

Posted on
شیئر کریں:

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ )پیرکی رات سے خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلا ع میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پربرفباری کی توقع ہے۔جبکہ منگل کےروز بالائی خیبر پختونخوا (بونیر ، چترال، دیر،کالام ، مالاکنڈ، شانگلہ ، سوات،ایبٹ آباد،مانسہرہ،ہری پور،کوہستان، کرم، پشاور، مردان، کوہاٹ ) کے اضلا ع میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم ابر آلود رہے گا۔

اسی طرح محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملک کے بالائی ، وسطی/مغربی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔تاہم شمال مغر بی بلو چستان، خیبر پختو نخوا ، بالائی پنجاب ،کشمیر ،گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں چند مقامات پر بارش اورپہاڑوں پربرفباری کی توقع ہے ۔ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ کے اضلاع میں رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور سر د رہے گا۔

منگل کے روز ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا۔ بالائی خیبر پختو نخوا ، بالائی پنجاب ،کشمیر ،گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں چند مقامات پر بارش اورپہاڑوں پربرفباری کی توقع ہے ۔ تاہم جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ کے اضلاع میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور سر د رہے گا۔
.
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شما لی علاقہ جات میں شدید سرد رہا۔ تاہم کوئٹہ (شہر،سمنگلی02)اور بہاولپور میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گیٔ۔
.
آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: اسکردو منفی 20،استور منفی 16، گو پس منفی13، کالام،پاراچنار منفی 10، بگروٹ منفی 09، دیر،مالام جبہ،قلات منفی 05اور کوئٹہ میں منفی 03ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
31275