Chitral Times

May 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزارت صحت اور اس سے منسلک اداروں کے اجلاسوں میں میٹھے مشروبات کے استعمال پر پابندی عائد

شیئر کریں:

وزارت صحت اور اس سے منسلک اداروں کے اجلاسوں میں میٹھے مشروبات کے استعمال پر پابندی کی ہدایت جاری

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وزارت قومی صحت نے صحت مندانہ عادات کے فروغ کے لیے وزارت صحت اور اس سے منسلک اداروں کے اجلاسوں میں میٹھے مشروبات کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔وزارت کی جانب سے جمعہ کو جاری ایڈوائزری کے مطابق وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز،ریگولیشنز اینڈ کو آرڈینیشن کام کی جگہ پر صحت مند ماحول اور صحت عامہ کے ساتھ وابستگی کے فروغ کے لیے وزارت اور اس سے منسلک محکموں میں سرکاری اجلاسوں کے دوران میٹھے مشروبات کے استعمال پر پابندی کو نافذ کرنے کی ہدایت کرتی ہے۔اس اقدام کا مقصد ایک مثبت مثال قائم کرنا،صحت مند طرز زندگی کے انتخاب کی حوصلہ افزائی کرنا اور ایسے ماحول کو فروغ دینا جو ملازمین کی فلاح و بہبود کو ترجیح دیتا ہے۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے آئندہ سے اجلاسوں کے دوران کسی قسم کے میٹھے مشروبات پیش نہیں کئے جائیں گے بلکہ ادار ے کے ملازمین کے لیے بھی ان کے استعمال کی حوصلہ شکنی کی جائے گی جس کا مقصد غیر متعدی بیماریوں جیسے کہ شوگر اور موٹاپا سے بچاؤ، ا ن کے خطرات کے عنصر پر قابو پانا اور صحت کو فروغ دینا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
85373