Chitral Times

May 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا تیسری بار آئی ایس او سڑٹیفیکیٹ حاصل کرنے کا اعزاز

Posted on
شیئر کریں:

پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا تیسری بار آئی ایس او سڑٹیفیکیٹ حاصل کرنے کا اعزاز،پی آئی سی نے2024 کے لیے بھی آئی ایس او سرٹیفیکیٹ کا اپنا اعزاز برقرا ر رکھا۔

ایک چھت تلے انٹرنیشنل معیار کے مطابق علاج معالجہ فراہم کرنا ہمارا مشن ہے۔

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ترجمان رفعت انجم کے مطابق بین الاقوامی ادارے نے سالانہ آڈٹ کے بعد پی آئی سی کی بہترین کارکردگی کے پیش نظر سرٹیفیکیٹ کو تیسری بار بھی برقرار رکھا گیا۔یورپین فرم کی جانب سے آڈٹ کے دوران ہسپتال کے کوالٹی مینجمنٹ سسٹم اور تمام دستاویزات کو مکمل پایا گیا جبکہ آڈٹ کے دوران علاج معالجے کی بروقت اور معیاری فراہمی اور ہسپتال کی مینجمنٹ، مریضوں کی دیکھ بھال،طبی آلات، ملازمین کے حقوق کا بھی جائزہ لیا گیا جو اپنے معیار پر برقرار پائے گئے۔ترجمان کے مطابق پی آئی سی نے بہترین خدمات اور بین الاقوامی معیار علاج پر سال 2022 میں پہلا آئی ایس او سرٹیفیکیٹ حاصل کر کے پاکستان کے پہلے آئی ایس او سرٹیفائیڈ سرکاری ہسپتال کا اعزاز حاصل کیا تھا۔اس موقع پر پی آئی سی کے چیف ایگزیکٹیو اور میڈیکل ڈائریکٹر پروفسیر ڈاکٹر شاہکار احمد شاہ اور ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر نعمت شاہ نے آئی ایس او سرٹیفیکیٹ برقرار رکھنے پر تمام عملے کو خراج تحسین پیش کیا ان کا کہنا تھا کہ ہسپتال کا آئی ایس او سٹینڈڑد کو قائم رکھنے میں تمام عملے کی دن رات کی انتھک محنت ہے پی آئی سی سے نہ صرف صوبے بلکہ پورے پاکستان کے امراض قلب کے مریض مستفید ہو رہے ہیں جن کو

 

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان کی واضح بہتری

اسلام آباد(سی ایم لنکس)ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان کی درجہ بندی میں کئی سال بعد واضح بہتری آئی ہے۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2023ء کی رپورٹ جاری کر دی۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان 140 سے 133 پر آگیا ہے۔کرپشن میں کمی کا اسکو ر بھی 2 پوائنٹ بڑھ کر 27 سے 29 ہو گیا۔رپورٹ میں پی ڈی ایم دورِ حکومت کا احاطہ کیا گیا ہے۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن میں کمی کے لیے کی گئی پاکستان کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2023ء میں کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں بہتری آئی ہے جو ریاست کے مختلف ستونوں کی بدعنوانی کے خلاف کی جانے والی کوششوں کی عکاسی ہے۔

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
84766