Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ کارڈیک ایم آر آئی مشین نصب کر دی گئی

Posted on
شیئر کریں:

پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ کارڈیک ایم آر آئی مشین نصب کر دی گئی
مریضوں کو ہر قسم اور خصوصا کارڈیک ایم آر آئی کی سہولیات ہسپتال میں میسر ہوں گی

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) خیبر پختونخوا کے امراض قلب کے واحد ہسپتال کو مزید جدید مشینری سے لیس کر دیا گیا ہے۔ پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں عوام کی سہولت کے لیے جدید ایم آر آئی مشین نصب کر دی گئی ہے۔صوبائی وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے جدید ایم آر آئی مشین کا افتتاح کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ یہ مشین ابتک پاکستان میں نصب ہونے والی جدید ماڈلز میں سے ایک ہے۔پی آئی سی امراض قلب کے مریضوں کے لیے اسٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال ہے جہاں بہترین ڈاکٹرز اور عملہ تن دہی سے خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ایم آر آئی مشین کی تنصیب سے مریضوں کو علاج معالجے کے کیلئے بہترین سہولیات ملیں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پاکستان کے 10 بہترین ہسپتالوں میں اب شمار ہوتاہے جس کے بننے کے بعد دو سال کے دوران ایک لاکھ کے قریب امراض قلب میں مبتلا مریضوں کو علاج فراہم کیا۔

 

پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ایک بین الاقوامی معیار کا ہسپتال بن چکا ہے جس پر ہمیں فخر اور خوشی ہے۔تقریب کے موقع پر پی آئی ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ ڈاکٹر نادیہ خٹک کا کہنا تھا کہ اب امراض قلب میں مبتلا مریضوں کے لیے علاج معالجے کی سہولیات میں مزید آسانیاں پیدا ہو سکیں گی اور امراض قلب سے جڑی بیماریوں اور اس کی تشخیص جدید اور ایڈوانس طریقے سے ہو سکے گی۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ایم آر آئی کی سہولیات نہ صرف ہسپتال میں مریضوں بلکہ صوبے کے تمام اور ہر قسم کے مریضوں کے لیے ہر وقت دستیاب ہوں گی۔پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بین الاقوامی معیار کا ادارہ بن چکا ہے اور صوبے کے عوام کے اعتماد سے یہ ادارہ ملک کے بہترین ہسپتالوں کی فہرست میں بھی شامل ہو چکا ہے۔

chitraltimes minister health and finance salim khan jhagra inagurated cardic mri machine at pic


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
68088