Chitral Times

Dec 13, 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

  • 7دسمبر کو سابق ڈپٹی کمشنر چترال شہید اسامہ احمد وڑائچ کی یاد میں تعزیتی محفل کا انعقاد کیا جائے گا۔ فدا الرحمن

    December 4, 2017 at 10:26 pm

    7دسمبر بروز جمعرات کو شہید اسامہ وڑائچ کیرئیر اکیڈمی کی جانب سے سابق ڈپٹی کمشنر چترال شہید اسامہ احمد وڑائچ کی یاد میں تعزیتی محفل کا انعقاد کیا جائے گا۔ فدا الرحمن ڈائریکٹر شہید اسامہ وڑائچ اکیڈمی
    چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز )ڈائریکڑ شہید اسامہ وڑائچ کیرئیر اکیڈمی فدا الرحمن  چترال ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ7 دسمبر بروز جمعرات کو شہید اسامہ وڑائچ کیرئیر اکیڈمی کی جانب سے سابق ڈپٹی کمشنر چترال اور اکیڈمی کے بانی شہید اسامہ وڑائچ کی یاد میں گورنمنٹ سینٹینیل ہائی سکول چترال میں تعزیتی محفل کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس سے پہلے اسامہ وڑائچ شہید کے درجات کی بلندی کے لیے قرآنی خوانی کی جائے گی۔یاد رہے کہ گزشتہ سال سات دسمبر کو پی آئی اے کی افسوس ناک سانحے میں ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمد وڑائچ بھی حادثے کا شکار ہو کر اس دنیا سے کوچ کر گئے تھے – اس پروگرام میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اسامہ وڑائچ شہید کے خدمات پراظہار خیال کرینگے۔ اس کے ساتھ ہی شہید اسامہ وڑائچ ٹیلنٹ اسکالرشپ کا اعلان بھی کیا جائے گا۔اکیڈمی حال ہی میں شہید اسامہ احمد وڑائچ کے نام پر سائنس اور آرٹس ایگزیبیش کا ایک میگا ایونٹ کا بھی انعقاد کیا تھا –

  • error: Content is protected !!