Chitral Times

May 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا ہونہار طالب علموں کے لئے ہنگری کے تعاون سے سکالرشپ پروگرام 25-2024 کا اعلان

Posted on
شیئر کریں:

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا ہونہار طالب علموں کے لئے ہنگری کے تعاون سے سکالرشپ پروگرام 25-2024 کا اعلان

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ) ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ہونہار طالب علموں کے لئے ہنگری کے تعاون سے سکالرشپ پروگرام 25-2024 کا اعلان کردیا۔یہ سکالرشپ بیچلر، ماسٹر اور پی ایچ ڈی سٹڈیز میں اہل امیدواروں کو دی جائیں گی۔ایچ ای سی کے ذرائع کے مطابق اس سکالرشپ پروگرام کے لئے ٹمپس پبلک فاؤنڈیشن ہنگری کا تعاون حاصل ہوگا۔اس پروگرام کو ”دی سٹیپنڈیم ہنگریکم سکالرشپ“کا نام دیاگیاہے۔اس سکالرشپ کے لئے ایچ ای سی کے زیر اہتمام ٹیسٹ جنوری یا فروری 2024 میں کیاجائیگا۔

 

داخلوں کی آخری تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی، اے آئی او یو

اسلام آباد(سی ایم لنکس)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی(اے آئی او یو)کے سمسٹر خزاں 2023 کے دوسرے مرحلے کے داخلوں کی کل(پیر 20نومبرکو)آخری تاریخ ہے۔ ڈائریکٹرشعبہ داخلہ کے مطابق فارم جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔ وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے امید ظاہر کی ہے کہ داخلوں کے خواہشمند افراد اس موقع سے فائدہ اٹھا کر خود کو رجسٹرڈ کریں۔انہوں نے کہا کہ داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ پہلے 7نومبرمقرر تھی،چند طلبہ بروقت اپلائی نہیں کرسکے تھے، جن کی اپیل پر انہیں اپلائی کے لئے 20نومبر تک مہلت فراہم کی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ سمسٹر سسٹم کی وجہ سے مزید توسیع نہیں کرسکتے ہیں تاکہ تعلیمی، تدریسی اور امتحانی امور کے لئے مقرر کردہ شیڈول متاثر نہ ہو۔ایسوسی ایٹ ڈگری اِن آرٹس(بی اے جنرل)، ایسوسی ایٹ ایٹ ڈگری اِن کامرس(بی کام)، ایسوسی ایٹ ڈگری اِن ایجوکیشن، بی ایس(او ڈی ایل)پروگرامز، ڈیڑھ، اڑھائی اور چار سالہ بی ایڈ پروگرامز، بی بی اے، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز اور سرٹیفکیٹ کورسز کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
81909