Chitral Times

May 8, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال میں روڈ منصوبوں کے حوالے سرتاج احمد خان کا ممبراین ایچ اے مکیش کمار سے ملاقات

شیئر کریں:

پشاور ( نمائندہ چترال ٹائمز ) رہنما پی ٹی آئی چترال اور کوارڈینیٹر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سرتاج احمد خان نے چترال میں این ایچ اے اسکیموں اور مسائل کے حوالے سے جمعہ کے دن ممبر این ایچ اے مکیش کمار سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں سڑکوں کے حوالے سے مسائل زیر بحث آئے۔


جن میں ریشن میں متاثرہ سڑک کی تعمیر سے جن لوگوں کی زمینات اس زد میں آئے ہیں ان کو معاوضے کی فی الفور ادائیگی، دروش لواری ٹنل روڈ/ دروش لواری پاس اولڈ روڈ (بیزوگا براڈام روڈ) کی مرمت، لواری ٹنل کی فرنیشنگ، گرم چشمہ روڈ خصوصا شاہ سلیم دوراہ پاس روڈ پر کام کا جائزہ، چترال شندور روڈ پر مربوط طریقے سے کام کا آغاز شامل تھے۔


اس موقع پر مکیش کمار ممبر این ایچ اے نارتھ نے جنرل منیجر و نئے پراجیکٹ ڈائریکٹر چترال کو فی الفور ہدایت کردی کہ وہ ضلعی انتظامیہ سے مل کر ریشن میں زمین متاثرین کے زمینات کا معاوضہ دینے کے لئے رپورٹ پیش کریں۔ دروش لواری ٹنل / دروش لواری پاس اولڈ روڈ (بیزوگا براڈام روڈ) کے حوالے سے جنرل منیجر این ایچ اے نارتھ کو فوری طور پر مجوذہ سڑکوں کی بحالی کی ہدایت کر دی، لواری ٹنل فرنشنگ کے حوالے سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اس مسئلے کو وزیر اعلیٰ اور وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کی سرپرستی سے فوری طور پر متعلقہ منسٹری کے ذریعے حل کیا جائے گا۔


گرم چشمہ روڈ پر جاری کام بالخصوص پلوں کی فور ی مرمت پر این ایچ اے ڈیپارٹمنٹ کے کردار کو سراہا گیا اور اس حوالے سے نئے پی ڈی اس ہفتے گرم چشمہ ودوراہا پاس کا دورہ کریں گے۔تاکہ فوری طور پر چترال گرم چشمہ روڈ پر کام کا آغاز ہوسکے۔چترال شندور روڈ پر کا م کا آغاز کیا گیا ہے اورنجی زمینات کو سیکشن فور لگا نے کے لئے انتظامیہ سے رابطہ میں ہیں۔ پچھلے تین چار مہینوں سے این ایچ اے نے پہلی دفعہ چترال میں اپنی موجودگی بھر پور طور پر ظاہر کر کے ہر طرف سے کام کا آغاز کردیا ہے اس حوالے سے عوام چترال سے توقع ہے کہ وہ موجودہ حکومت اور ان کے ان انقلابی کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے محکمے کے ساتھ ممکنہ اپنی تعاون کریں جو کہ علاقے کی ترقی و عوامی تکالیف کوفوری ختم کرنے کا سبب بن سکے۔


اس موقع پر رہنما پی ٹی آئی و کوارڈینیٹر ایف پی سی سی آئی سرتاج احمد خان اور سابقہ ناظم یوسی عشیرت و پی ٹی آئی رہنما احسان اللہ خان نے چترال کے مسائل پہ خصوصی دلچسپی لینے پر پی ٹی آئی کی موجودہ صوبائی و وفاقی حکومت اور این ایچ اے کا شکریہ بھی ادا کیا۔

chitraltimes sartaj ahmad met nha mukash kumar 2

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
53361