Chitral Times

May 21, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاکستان ہلال احمر سوسوسائیٹی کے زیر اہتمام موسمیاتی تبدیلی سے متعلق صحافیوں کےلیے ٹریننگ ورکشاپ

شیئر کریں:

پاکستان ہلال احمر سوسوسائیٹی کے زیر اہتمام موسمیاتی تبدیلی سے متعلق صحافیوں کےلیے ٹریننگ ورکشاپ

چترال(شہریار بیگ سے) پاکستان ریڈکریسنٹ سوسائیٹی کے زیر اہمتمام پشاور پریس کلب اور چترال پریس کلب کے صحافیوں کا موسمیاتی تبدیلی سے متعلق رپورٹنگ میں استعداد کار بڑھانے کے لئے ایک روزہ ٹریننگ پروگرام شانگلہ کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شعبہ جغرافیہ پشاور یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمن نے کہا کہ ہمارے ملک کے گلیشئیر ہمارے دریاوں کا منبع ہیں۔کرہ ارض پر انسانی زندگی کی بقاء کا دارومدار پانی پر ہے۔کررہ ارض میں بڑھتی ہوئی حرارت یعنی گلوبل وارمنگ کی وجہ سے موسمیاتی تبدیلی رونما ہوتی ہے۔جو سیلابوں اور دوسری قدرتی آفات کی شکل میں انسانی زندگیوں اور انسانی وسائل کو تباہ برباد کر رہی ہے۔اسے بچنے کا حل یہ بھی ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں۔سبزہ پیدا کریں۔گرین ہاؤس گیسز کی حفاظت کریں۔پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائیٹی خیبر پختونخوا کے پروگرام لیڈر آیاز علی نے کلائمیٹ ایڈوکیسی اینڈ کوارڈینیشن ریسائلینٹ ایکشن فیز 2 پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔پی ار سی ایس KP کےM&Cافیسر ذیشان انور نے ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ کے حوالے سے بریفنگ دی۔سنئیر صحافی اور فسلیٹیٹر افتخار خان نے موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پیدا ہونے والے قدرتی آفات کے موقع پر تکنیکی صحافتی انداز میں رپورٹنگ پر شرکاء صحافیوں کو بریف کیا۔

chitraltimes red cresent workshop for journalist shahreyar chitraltimes red cresent workshop for journalist muhkam

chitraltimes red cresent workshop for journalist bashir


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
77491