Chitral Times

May 8, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بجلی مہنگی کردی گئی، 300یونٹ تک استعمال کرنے والوں‌پرکوئی فرق نہیں‌پڑیگا

Posted on
شیئر کریں:

اسلام آباد(سی ایم لنکس)حکومت نے فی یونٹ بجلی 26 پیسے مہنگی کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا، بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر سالانہ14ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے فی یونٹ بجلی 26پیسے مہنگی کر دی اور نیپرا سے منظوری کے بعد پاور ڈویڑن نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر سالانہ14ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔پاور ڈویڑن کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا، ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے سوا تمام صارفین کیلئے فی یونٹ 26 پیسے مہنگی کی گئی ہے۔نیپرا نے اپنے 26 نومبر کے فیصلے میں ماہانہ 50 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے لائف لائن صارفین کے سوا باقی تمام صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی تقر یباً 15پیسے مہنگی کر کے صارفین سے سالانہ 14ارب روپے وصول کرنے کی منظوری دی تھی۔تاہم پاور ڈویڑن نے ماہانہ 300 یونٹ تک کے گھریلو صارفین کیلئے بجلی کی قیمت برقرار رکھ کر ان صارفین کو دیئے جانیوالے ریلیف کا بوجھ باقی تمام صارفین پر منتقل کر دیا اور فی یونٹ بجلی 26پیسے مہنگی کر دی۔ماہانہ 300یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے بجلی مہنگی نہیں کی گئی جبکہ کے الیکٹرک کے صارفین پر نوٹیفکیشن کا اطلاق نہیں ہو گا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
29516