Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کالاش قبیلے کی مشہور تہوارچلم جوشٹ 14 مئی سے شروع ہوگا، تیاریاں‌عروج پر، سیاحوں‌کی آمدشروع

Posted on
شیئر کریں:

پشاور،چترال(چترال ٹائمزرپورٹ) چترال کی تاریخی وادی کالاش میں ہر سال منعقد ہونے والے مشہور تہوار چلم جوشٹ (جوشی) 14 مئی سے شروع ہوگاجبکہ اختتامی تقریب 16مئی کو منعقد ہو گی، صوبہ کے سیاحتی اور تاریخی مقام کالاش میں منعقد ہونے والے جوشی فیسٹیول کو بھرپور انداز میں منایا جائے گا،ان خیالات کا اظہار منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا جنید خان نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر جنرل منیجر ٹورازم کارپوریشن پراپرٹی اینڈ ایڈمن سجاد حمید، منیجر مارکیٹنگ حسینہ شوکت اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے، اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر جنید خان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا گیا کہ چترال کے شہر کالاش میں بہار کی آمد پر منایا جانے والا کالاش قبیلے کا مشہور تہوار (جوشی)چلم جوشٹ تہوار14 مئی سے شروع ہوگا،پہلے روز کالاشی خواتین دودھ پلانے اور دودھ تقسیم کرنے کی رسم (چیرک پی پی) منائیں گی، ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا نے کالاش قبیلے کے تاریخی فیسٹیول کو بھر انداز سے منانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں کالاش قبیلے میں بھرپور انتظامات کئے جائینگے جبکہ چلم جوسٹ فیسٹیول کی عالمی سطح پر رونمائی بھی کی جائے گی تاکہ تاریخی تہوار کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے،ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا امسال سیاحوں کیلئے ٹینٹ ویلیج کا قیام عمل میں لائے گی جبکہ ساتھ ہی اس تہوار کی عالمی سطح پر رونمائی کی جائے گی، تہوار کے اختتام پر کالاش کی تینوں وادیوں رمبور، بریر اور بمبوریت میں صفائی مہم کاانعقاد ہوگا تاکہ مقامی آباد ی کے ساتھ ساتھ سیاحوں میں بھی یہ شعور اجاگر کیا جا سکے کہ سیاحتی مقامات کی صفائی ستھرائی انتہائی ضروری ہے، ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوانے اس سے قبل بھی موسم سرما میں منعقد ہونے والے کالاش قبیلے کے تہوارچاوموس میں بھر اندازسے شرکت کی اور سینئر صوبائی وزیر عاطف خان کی ہدایت پر مقامی آبادی کیلئے انتظامات سمیت علاقے میں برقی قمقمے بھی لگائے گئے تاکہ رات کے اوقات میں منعقد ہونے والے تہوار بغیر کسی دشواری کے منعقد ہوسکیں، گزشتہ سال ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا نے سیاحوں کی سہولیات اور انہیں کسی بھی قسم کی تکلیف سے بچانے کیلئے ٹینٹ ویلیج بنائی تھی تاکہ سیاحوں کی کثیر تعداد کی موجودگی میں کسی کو کوئی مشکل درپیش نہ ہوسکے اور سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کی گئیں،ٹینٹ ویلیج کیساتھ ساتھ سیاحوں میں سیاحتی مقام میں صفائی برقرار رکھنے کیلئے صفائی مہم کا بھی انعقاد کیاگیاتھا مہم کالاش کی تین وادیوں میں سکول طلباء و طالبات کے ہمراہ کامیابی سے منعقد ہوئی تھی،جو شی فیسٹیول کالاش قبیلے کا سب سے اہم تہوار ہے کیونکہ اس تہوار کے اعلان کیساتھ سردیوں کے تکلیف دہ حالات کو رخصت کیا جاتا ہے اور بہار کا استقبال کیا جاتا ہے، مال مویشیوں کو گرمائی چراگاہوں پر لے جانے کی تیاری ہوتی ہے اور مویشیوں کے دودھ کی فراوانی ہوتی ہے، تہوار میں پچ انجیئک کی رسم ادا کی جاتی ہے اس رسم میں پانچ سے سات سال کے بچوں کو کالاش کے نئے کپڑے پہنا کر ان کو بپتسمہ دیا جاتا ہے جبکہ گل پاریک کی رسم بھی ہوتی ہے جس میں گاؤں کے تمام زچہ و بچہ پر ایک بزرگ دودھ چھڑکتا ہے اور خواتین اس نوجوان کو چیہاری کا ہار پہناتی ہیں۔
Kalash people celebrating their famous festival Chelum Jusht in Bumbrate valley Chitral Pic by Saif ur Rehman Aziz 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
21983