Chitral Times

May 17, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کے تحت اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے امتحان میں 306 امیدواروں نے تحریری حصے میں کامیابی حاصل کی

Posted on
شیئر کریں:

خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کے تحت اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے امتحان میں 306 امیدواروں نے تحریری حصے میں کامیابی حاصل کی

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (بی پی ایس-11) کے عہدے پر تیز تر ترقی کے لئے 75 آسامیوں اور ان سروس گریجویٹ کانسٹیبلز/ ہیڈ کانسٹیبلز کے لئے ٹریفک وارڈن سسٹم پشاور میں اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کی 77 آسامیوں کو مشتہر کیا تھا جس کے لئے کمیشن کو 1095 درخواستیں موصول ہوئی تھیں،اس سلسلے میں مقررہ نصاب کے مطابق 15 تا 22 نومبر 2022 تک مقابلے کے امتحان کا انعقاد کیا گیا تھا، مذکورہ امتحان میں 661 امیدواروں نے حصہ لیا جس میں 306 امیدواروں نے امتحان کے تحریری حصے میں کامیابی حاصل کی اور زبانی امتحان کے لئے اہل قرار پائے،پاس شدہ امیدواروں کی لسٹ اور فیل شدہ امیدواروں کی ڈی ایم سیز کمیشن کی ویب سائٹ www.kppsc.gov.pk پر اپ لوڈ کر دی گئی ہیں۔اس امر کا اعلان خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
75171