Chitral Times

خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کے تحت اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے امتحان میں 306 امیدواروں نے تحریری حصے میں کامیابی حاصل کی

Posted on

خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کے تحت اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے امتحان میں 306 امیدواروں نے تحریری حصے میں کامیابی حاصل کی

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (بی پی ایس-11) کے عہدے پر تیز تر ترقی کے لئے 75 آسامیوں اور ان سروس گریجویٹ کانسٹیبلز/ ہیڈ کانسٹیبلز کے لئے ٹریفک وارڈن سسٹم پشاور میں اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کی 77 آسامیوں کو مشتہر کیا تھا جس کے لئے کمیشن کو 1095 درخواستیں موصول ہوئی تھیں،اس سلسلے میں مقررہ نصاب کے مطابق 15 تا 22 نومبر 2022 تک مقابلے کے امتحان کا انعقاد کیا گیا تھا، مذکورہ امتحان میں 661 امیدواروں نے حصہ لیا جس میں 306 امیدواروں نے امتحان کے تحریری حصے میں کامیابی حاصل کی اور زبانی امتحان کے لئے اہل قرار پائے،پاس شدہ امیدواروں کی لسٹ اور فیل شدہ امیدواروں کی ڈی ایم سیز کمیشن کی ویب سائٹ www.kppsc.gov.pk پر اپ لوڈ کر دی گئی ہیں۔اس امر کا اعلان خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کیا گیا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
75171

خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے 7 مارچ 2023 کو لیا گیا قابلیتی ٹیسٹ منسوخ

Posted on

خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے 7 مارچ 2023 کو لیا گیا قابلیتی ٹیسٹ منسوخ

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے لیکچرار ان فارسٹری / فارسٹ منیجر / فارسٹ رینجر/ انسٹرکٹر اینڈ جونئیر انسٹرکٹر فارسٹری / سب ڈویژنل فارسٹ آفیسر کی آسامیوں کے لئے 7 مارچ 2023 کو لیا گیا قابلیتی ٹیسٹ بعض معقول وجوہات کی بنا پر منسوخ کردیا ہے، مذکورہ قابلیتی ٹیسٹ دوبارہ منعقد کیا جائے گا جس کے بارے میں متعلقہ امیدواروں کو مطلع کیا جائے گا، اس امر کا اعلان ڈائریکٹر امتحانات خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے کیا گیا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
73630

خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے مختلف  اسامیوں کے لئے ایبیلیٹی ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا

Posted on

خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے مختلف  اسامیوں کے لئے ایبیلیٹی ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے مختلف صوبائی محکموں میں کمپیوٹر آپریٹر، خواتین ایس ایس /لیکچرر فزکس، جونئیر کلرک، سٹور کیپر، ریڈر، فارماسیوٹیکل کیمسٹ، لیبر آفیسر، سٹیٹسٹیکل اسسٹنٹ، ضلعدار، فارماسسٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مائننگ، اسسٹنٹ کمشنرمائینز، انسپکٹر آف مائینز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر(ایکسپلوریشن)،ASDEOs/ADEOs (مرد و خواتین)،ایگریکلچر آفیسر اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کی اسامیوں کے لئے ایبیلیٹی ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایبیلیٹی ٹیسٹ 21 فروری تا 28 فروری 2023 تک منعقد کیا جائے گا(سوائے ہفتہ اتوار کے)، ایبیلیٹی ٹیسٹ کے لئے امتحانی مراکز اور رول نمبرز خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ www.kppsc.gov.pk سے ڈاؤن لوڈ کئے جا سکتے ہیں، اگر کوئی امیدوار ٹیسٹ کے حوالے سے ویب سائٹ، ایس ایم ایس یا ای میل کے ذریعے معلومات حاصل نہ کر سکے تو وہ ٹیسٹ کے انعقاد سے پہلے دفتری اوقات کار کے دوران کمیشن کے ٹیلی فون نمبرات کوڈ091 کے ساتھ 9214131, 9212897،9213750 9213563, اورایکسٹنشن نمبر 182/203/1051/180 پراوقات کا کے دوران رابطہ کر سکتاہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
71583

خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکموں میں ایبلیٹی ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا

Posted on

خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکموں میں ایبلیٹی ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ)خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکموں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر، اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ جیل (میل)، سب انسپکٹر ٹورازم، مانیٹرنگ انسپکٹر، سوشل موبلائزر،پیرول اینڈ پروبیشن آفیسر، اسسٹنٹ پروفیسر باٹنی،میتھس، مطالعہ پاکستان، کامرس، ہسٹری کم سوکس،فزکس اور پرنسپل/ایسوسی ایٹ پروفیسر کامرس کے عہدوں کے لئے ایبلیٹی ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا یے، ایبلیٹی ٹیسٹ 8 دسمبر تا 16 دسمبر(ماسوائے اتوار) تک منعقد کیا جائے گا،اس سلسلے میں امتحانی مراکز اور رول نمبر سلپس کی تفصیلات www.kppsc.gov.pk پر اپلوڈ کر دی گئی ہیں، ٹیسٹ کے حوالے سے کسی امیدوار کو علیحدہ طور پر رول نمبر سلپ نہیں بھیجا جائے گا،امیدواران ایبلیٹی ٹیسٹ کے حوالے سے مزید معلومات کے لئے دفتری اوقات کار کے دوران کمیشن کے نمبرات 0919214131-9212897-9213750-9213563 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ اس امر کا اعلان کنٹرولر امتحانات خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے کیا گیا ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
68724

خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے مختلف آسامیوں کے لئے قابلیتی ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان

Posted on

خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے مختلف آسامیوں کے لئے قابلیتی ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے ہیڈ ماسٹر، ہیڈ مسٹریس، سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر، خاتون لیکچرار جغرافیہ و ہوم اکنامکس، مرد وخاتون سبجیکٹ سپیشلسٹ بیالوجی، انگلش اور خاتون سبجیکٹ سپیشلسٹ ریاضی کی آسامیوں کے لئے قابلیتی ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کردیاہے، مذکورہ ٹیسٹ 15 ستمبر تا 20 ستمبر 2022(ماسوائے اتوار) تک منعقد کئے جائینگے۔امتحانی مراکز اور رولنمبرز کی تفصیلات خیبرپختونخواپبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹwww.kppsc.gov.pk سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہیں، کسی امیدوار کو انفرادی طور پر رول نمبر سلپ نہیں بھیجا جائے گا، اگر کوئی امیدوار اپنے ٹیسٹ کے حوالے سے معلومات حاصل نہ کر سکے تووہ دفتر ی اوقات کار کے دوران کمیشن کے ٹیلی فون نمبرات0919214131, 9212897, 9213750, 9223563 پر رابطہ کر سکتے ہیں، اس امر کا اعلان کنٹرولر امتحانات خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے کیا گیا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
65388